Top Rated Posts ....

PTV recovery case: IHC orders to recover Rs. 19 crore from Attaul Haq Qasmi, Pervaiz Rasheed & two others

Posted By: Hamza, December 25, 2021 | 18:55:01


PTV recovery case: IHC orders to recover Rs. 19 crore from Attaul Haq Qasmi, Pervaiz Rasheed & two others



اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹی وی کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عطا الحق قاسمی ، پرویز رشید ، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے 19 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی درخواست نمٹاتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو ریکوری کر کے تین ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سرکاری ٹی وی کی جانب سے سابق چیئرمین عطاالحق قاسمی اور دیگر افراد سے 19 کروڑ 78 لاکھ ، 67 ہزار 491 روپے کی ریکوری کی دائر درخواست نمٹانے کا پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت سرکاری ٹی وی رقوم ریکور کر سکتا ہے ، اس حوالے سے تمام درخواستیں ڈسٹرکٹ کلیکٹر کو بھیجی جائیں۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر اسلام آباد کوسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریکوری کرنے کا حکم دیتے ہوئے تین ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ سپریم کورٹ نے8نومبر 2018 کو عطا الحق قاسمی کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے غیر قانونی تعیناتی کے ذمہ داروں سے 19 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کا حکم دیا تھا۔ عطا الحق قاسمی نے کل رقم کا 50 فیصد ، سابق وزراءپرویز رشید اور اسحاق ڈار نے 20 ، 20 فیصد جبکہ فواد حسن فواد نے 10فیصد ادا کرنے ہیں۔



Source



Comments...