If a woman marries during "Iddat", this marriage cannot be declared invalid - Lahore High Court
Youtube
عدت گزارے بغیر شادی بے قاعدہ ہے باطل نہیں، لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدت گزارے بغیر شادی کو بے قائدہ یا فاسد کہا جا سکتا ہے لیکن اسے باطل قرار نہیں دیا جا سکتا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ امیر بخش کا مؤقف تھا کہ اس کی سابقہ بیوی آمنہ نے یک طرفہ طور پر عدالت سے تنسیخ نکاح کا فیصلہ لیا اور اگلے روز اسماعیل نامی شخص سے شادی کر لی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدت مکمل کیے بغیر اگلا نکاح کرنا زنا کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے آمنہ اور اسماعیل کے خلاف زنا کا مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار کے مؤقف کو درست مان بھی لیا جائے تب بھی شادی باطل نہیں، عدت مکمل کیے بغیر ہونے والی شادی کو بے قاعدہ تو کہا جا سکتا ہے لیکن وہ باطل نہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے والے جوڑے کو زنا کا مرتکب قرار نہیں دیا جا سکتا۔
Source
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video
South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan
US releases details on alleged UFOs and Aliens
Mayor Karachi Murtaza Wahab caught riding bike without helmet
Whenever a diplomatic solution is on the table, the US chooses military adventure - Abbas Araqchi
US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade










