Nawaz Sharif refused Shehbaz Sharif’s suggestions for an interim setup

نوازشریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام
لیگی صدر شہبازشریف کی مرضی سے ن لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوادچوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیراعظم کے امیدوار تھے ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نوازشریف سے ملنے لندن گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس رہنما نے عبوری وزیراعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا جب کہ باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔ پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی انہیں نامزد کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے رکن اسمبلی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے لندن تجویز لے کر جانے والے کو شہبازشریف کی حمایت حاصل تھی۔ نوازشریف نے تجویز سن کر برہمی کا اظہار کیا اور دوٹوک کہا کہ آپ کی تجویز نامناسب ہے اور اس سے پہلے آپ کو پوچھنا چاہیے تھا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ یہ سب مجھ پر متفق ہیں اس لیے اپنا نام اوپر رکھا ہے جس پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ عبوری سیٹ اپ نہیں شفاف اور فوری نئے انتخابات چاہئیں۔
تجویزی رہنما نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور پی پی کےکچھ ارکان ساتھ دینےکیلئے تیار ہیں، نوازشریف نے تجویز پر حامی نہیں بھری اور واضح کیا کہ ہم کیوں کسی سےمحض اس نظام کیلئےٹکٹ کے وعدے کریں؟
چند روز قبل معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف اب پیچھےچلےجائیں گے اور فیملی کا نیا شخص لانچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی میں سے ایک نیا شخص لانچ کرنےکی کوشش کی گئی ہے پتہ نہیں مریم نواز کے کیسز میں وکلا کی زیادہ بیماریاں کیوں ہو رہی ہیں۔
Source
Videos show Iran's drone army puncturing U.S. and allied defenses
Israel trembles as Iran launches 57th wave of attacks
Satellite images of UAE's Al-Dhafra Air Base after Iranian attacks
US Aircraft Carrier USS Gerald R. Ford leaves the battle, Returns to Greece
Hollywood: Spanish film star demands end to Iran war
Video: Moment Iranian air defence missile hits US fighter jet F-35











