CCTV footage: Girl robbing people in Lahore saloon at gunpoint
Youtube
خاتون ڈکیت کی ساتھی کے ساتھ مل کر واردات کی ویڈیو وائرل
لاہور: اسلام پورہ میں ایک خاتون ڈاکو کی اپنے ساتھی ڈاکو کے ساتھ واردات کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں اب لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرنے لگ گئی ہیں، اس طرح کا ایک واقعہ اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون ڈکیت نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر واردات کی، اور واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہیر ڈریسر کی دکان میں خاتون گھستی ہے اور اس کا ساتھی دکان کے گیٹ پر ہی کھڑا ہے، جب کہ برقعہ پوش خاتون دکان میں موجود 8 افراد سے 7 موبائل اور نقد رقم لے کر فرار ہوگئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکو اور اس کے ساتھی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، سی سی ٹی وی اور کیمروں کی مدد سے تلاش کر رہے ہیں تاہم حتمی طور پر کہا نہیں جاسکتا کہ خاتون کے روپ میں مرد ہے یا واقعی عورت ہی ڈکیت ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے وردات کرنے والی خاتون یا خاتون بنے ہوئے شخص کو ڈھونڈنا جائے گا۔
Source
Videos show Iran's drone army puncturing U.S. and allied defenses
Israel trembles as Iran launches 57th wave of attacks
Satellite images of UAE's Al-Dhafra Air Base after Iranian attacks
US Aircraft Carrier USS Gerald R. Ford leaves the battle, Returns to Greece
Hollywood: Spanish film star demands end to Iran war
Video: Moment Iranian air defence missile hits US fighter jet F-35











