Saudi-led coalition strikes Yemen, 70 dead, hundreds injured
سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں باغیوں پر بمباری، 70 افراد ہلاک
ریاض:(دنیا نیوز) ابو ظہبی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سعودی فوجی اتحاد کی یمن میں باغیوں پر بمباری میں تیزی آگئی ہے اور اتحادی افواج کے حملے میں جیل تباہ ہوگئی جس سے 70 افراد ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کی حوثی باغیوں کے مضبوط شہر صعدہ پر بمباری کے نتیجے میں جیل تباہ ہوگئی، 3 بچوں سمیت 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 138 زخمی ہیں ۔
سعودی اتحاد نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر بمباری کرکے کمیونیکیشن مرکز تباہ کردیا جسکے بعد یمن بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔
اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے باغیوں کے ابوظہبی پر حملے کی مذمت بھی کی ہے۔
Source
Famous Youtuber Ducky Bhai arrested from Lahore airport
Last chance for Imran Khan from Establishment? Faisal Vawda shares details
Did Field Marshal Asim Munir demand apology from Imran Khan? Faisal Vawda's reply
Another child killed by Molvis in Hafizabad's Madrassa
KPK's district Buner destroyed in heavy floods, more than 400 died
Body of Young Journalist Khawar Hussain Found in Car in Sanghar









