Breaking News: NAB opens a 24 year old case against Nawaz Sharif
نیب نے جاپان سے لئےگئے 25 کروڑڈالرز کے فنڈز غائب ہونے کا نوازشریف دور کا 24 سال پرانا کیس کھول دیا ہے۔
جاپان نے 1998 میں اس وقت جب نواز شریف وزیراعظم تھے پاکستان کو سوشل ایکشن پروگرام یعنی تعلیم اورصحت کے منصوبوں کیلئے 25 کروڑ ڈالرزقرض دیا تھا جو اس وقت کے حساب سے روپوں میں 40 ارب روپے سے زیادہ بنتا ہے لیکن فنڈز ملنے کے بعد کہاں غائب ہوگئے تھے کہاں استعمال ہوئے اور کون سے منصوبوں پر خرچ کئےگئے اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی ذرائع لاعلم ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی ذرائع کے مطابق نیب نے جو تفصیلات مانگی ہیں اس کاجواب تیار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فنڈز کہاں استعمال ہوئے وزارت کو اس بارے میں علم ہے اور نہ ہی جاپان سے لئے گئے 25 کروڑ ڈالرز فنڈ کے استعمال کا کوئی ریکارڈ موجود ہے۔ فنڈز ملنے کے بعد کہاں غائب ہوگئے تھے اور کہاں استعمال ہوئے کوئی اتا پتا نہیں ہے۔
ذرائع وزارت منصوبہ بندی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فنڈز قرض اتارو ملک سنوارو اکاؤنٹس میں منتقل کئے گئے تھے اس لئے قرض اتارو ملک سنوارو اکاؤنٹس تفصیلات طلب کی گئی ہیں کہ آیا فنڈز قرض اتارو ملک سنوارو اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے یا نہیں۔ نیب اس کے ساتھ ساتھ زرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی اور وزارت اقتصادی امور سے بھی انہوں نے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
Youtube
DG ISPR's response to Maulana Fazal Ur Rehman's statement about martyrs
Did Iran destroy an F-35? IRGC releases satellite images of US base in Jordan
Hassan Nisar reacts to Mohsin Naqvi's statement about system's collapse
This is his personal opinion - DG ISPR's comments on Mohsin Naqvi's statement
Bhook Aur Aflas Ne Logon Ki Bus Karwa Di Hai, Us Waqt Se Bacha Jae Jab Yahan Bhi Jantar Mantar Shuru Ho - Khawaja Saad Rafique
Businessman Mir Raza Ali seen carrying a gun in CCTV footage












