How come British govt know what I said in my speech, someone definitely told them - Altaf Hussain
لندن میں الطاف حسین نے خود پر چلنے والے ہیٹ سپیچ کے مقدمے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت کو کیا معلوم کہ میں نے 22 اگست کو کیا تقریر کی، بھوک ہڑتال 22 اگست کو جو کی گئی تھی وہ کیوں کی گئی تھی، برطانوی حکومت کو تو نہیں معلوم یہ بات، ان کو کسی نے کسی نے تو یہ بات بتائی ہے۔ ایک طریقہ ہوتا ہے وہ پیچھے رہتے ہیں حکومت مشینری کو آگے کرتے ہیں، ان کے ذریعے جو کچھ کرانا ہوتا ہے کراتے ہیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں کروڑوں لوگ مصلے پر بیٹھے ان کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔ بچے بچیاں، مائیں بہنیں، بزرگ ، نوجوان سب ان کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی و دفاعی تباہی کی ذمہ دار پاکستان کی اشرافیہ ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب کی ایلیٹ کی اکثریت ہے اس لئے فوکس پنجاب ہے۔ پاکستان کے تین صوبے، بلوچستان، کے پی کے اور سندھ خود کو مقبوضہ سمجھتے ہیں، پنجاب کی مقبوضہ کالونی سمجھتے ہیں۔۔ الطاف حسین نے کہا ان کی شکایات سننے کیلئے اگر کوئی بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ان کے دروازے کھلے ہیں۔
Marco Rubio's comments on US-Pak relations and India's concerns
Global firm buys AI tech company founded by Pakistani entrepreneur for $1.7 Billion
General Asif Ghafoor's assets seized in Pakistan? Rumors on social media - Details by Umar Cheema
Seven new and beautiful aircrafts were shot down during the Indo-Pak war - Donald Trump
Albania's AI minister expects to have '83 babies', What is reality?
CM Sohail Afridi's interaction with journalists outside Adiala Jail










