Jali peer ne bete ki khahishmand khatoon ke sar mein keel thonk dia
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں انوکھا واقعہ، پیر نے اولاد نرینہ کے لیے خاتون کے سر پر کیل ٹھونک دی۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو ٹراما کے ریذیڈنٹ نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر سلمان کے مطابق پیر کے روز ایمرجنسی میں خاتون کو زخمی حالت میں لایا گیا اور ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔
خاتون کے سر کا معائنہ کیا گیا تو ان کے سر میں کیل پیوست تھی جس وجہ سے گہری چوٹ بن گئی تھی۔
ڈاکڑ حیدر نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’معائنے کے دوران خاتون نے پہلے بتایا کہ یہ کیل حادثاتی طور پر ان کے سر میں لگی ہے تاہم اصرار کرنے پر خاتون نے انکشاف کیا کہ یہ کیل اس کے پیر نے ٹھونکی ہے تاکہ اولاد نرینہ پیدا ہو۔‘
خاتون کے مطابق ’ان کے پڑوس میں ایک اور خاتون کے ساتھ بھی پیر نے یہی عمل کیا تھا جس کے بعد ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا، اسی کو مدد نظر رکھتے ہوئے وہ بھی اسی پیر کے پاس گئیں جس نے ان کے سر میں کیل ٹھونک دی۔‘
ڈاکٹر حیدر نے بتایا کہ ’خاتون تین ماہ کی حاملہ تھیں اور پیر کے کہنے پر انہوں نے سر میں کیل ٹھونکی کیونکہ وہ اس بات سے خوف زدہ تھیں کہ کہیں بیٹی کی پیدائش پر ان کا شوہر انہیں چھوڑ نہ دے۔‘
نیورو سرجن کا مزید کہنا ہے کہ ’میں نے اور میری ٹیم نے کامیاب سرجری کے بعد ڈیڑھ انچ کی کیل سر سے نکال دی ہے جبکہ خوش قسمتی سے کھوپڑی کی ہڈی محفوظ ہے۔‘
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ’آپریشن کے بعد خاتون کو ان کے اہل خانہ کو حوالے کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ انہیں ہسپتال سے لے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔‘
اس کے علاوہ پولیس کو ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ شکایت درج ہوئی ہے۔
Source
DG ISPR's response to Maulana Fazal Ur Rehman's statement about martyrs
Did Iran destroy an F-35? IRGC releases satellite images of US base in Jordan
Hassan Nisar reacts to Mohsin Naqvi's statement about system's collapse
This is his personal opinion - DG ISPR's comments on Mohsin Naqvi's statement
Businessman Mir Raza Ali seen carrying a gun in CCTV footage
Bhook Aur Aflas Ne Logon Ki Bus Karwa Di Hai, Us Waqt Se Bacha Jae Jab Yahan Bhi Jantar Mantar Shuru Ho - Khawaja Saad Rafique











