NADRA officer Amir Siraj suspended after his video goes viral misbehaving with a woman
نادرا سینٹر کورنگی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ آفیسر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک @ReplyTariq کا فوری ایکشن۔
— NADRA (@NadraPak) February 10, 2022
کورنگی نادرا دفتر پر خاتون شہری کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے والے واقعے پر سخت نوٹس:
چیئرمین نادرا نے خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کو معطل کر دیا۔ 1/2
انکوائری کر کے جلد از جلد قوائد وَ ضوابط کے مطابق ملوث ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے: چیئرمین نادرا کا ڈی جی کراچی کو ہدایت
— NADRA (@NadraPak) February 10, 2022
قومی ادارے میں ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں: چیئرمین نادرا طارق ملک @ReplyTariq
2/2
چیئرمین نادرا کی طرف سے درج ذیل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیا گیا ہے
ویڈیو میں نادرا سینٹر کورنگی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرتے اور دھمکی دیتے نظر آتے ہیں۔ نادرا افسر ایک خاتون کو دھمکی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘میرا نام عامر ہے جس کو شکایت لگانی ہے لگا دو’۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج پہلے بھی مِس کنڈکٹ پر نوکری سے فارغ ہو چکے تھے، لیکن افسران کی سرپرستی کی وجہ سے نوکری پر بحالی کے بعد پھر عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنے میں مصروف ہیں۔
بدتمیزی پر جب خاتون نے اپنے کاغذات واپس مانگے تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا واپس نہیں کروں گا، میری مرضی، میرا نام عامر ہے جس کو شکایت لگانی ہے لگا دو، بے شک میری شکایت پورٹل پر ڈال دو۔
متاثرہ خاتون نے دہائی دی ہے کہ وہ 50 دن سے نادرا مرکز کے چکر لگا رہی ہیں، اور ان سے جو مانگا گیا وہ سب فراہم کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر نے بیش تر افراد کے کاغذات شناختی پراسس کے لیے اپنے پاس ناجائز طور پر رکھے ہوئے ہیں۔
Source
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Exclusive details of Iran's reply to US proposal
Live: Marka-e-Haq Anniversary Ceremony at GHQ, Field Marshal Syed Asim Munir is chief guest
CM Maryam Nawaz joins Maarka-e-Haq ceremony at Wagah Border










