Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Karachi: Video of alleged harassment of family in a car goes viral Karachi: Video of alleged harassment of family in a car goes viral Iran ‘agreement has been largely negotiated’ - Donald Trump Iran ‘agreement has been largely negotiated’ - Donald Trump US Director of National Intelligence Tulsi Gabbard resigns US Director of National Intelligence Tulsi Gabbard resigns India's ‘Cockroach Janta Party’ sparks new political movement India's ‘Cockroach Janta Party’ sparks new political movement Senator Faisal Sabzwari stopped from flying to Dubai Senator Faisal Sabzwari stopped from flying to Dubai Trump’s statements spark wave of memes across social media Trump’s statements spark wave of memes across social media

Australian cricket team coach Andrew McDonald's response on terrorism in Peshawar


پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ' ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری رہنمائی کرے گی'۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردی واضح طور پر پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہے تاہم جب سے ہم پاکستان پہنچے ہیں تب سے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں لیکن اگر کچھ حالات تبدیل ہوتے ہیں اور تمام فیصلے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کریں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے اتنے برسوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

کینگروز نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔


Source

Youtube



Comments...