Top Rated Posts ....

Dera Ismail Khan: A woman killed by three women after being accused of blasphemy

Posted By: Yasmin, March 29, 2022 | 15:20:54


Dera Ismail Khan: A woman killed by three women after being accused of blasphemy



خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خاتون مدرسہ ٹیچر کو تین خواتین نے منگل کو ایک دینی مدرسے کے باہر توہین رسالت کا الزام لگانے کے بعد بیدردی سے قتل کر دیا۔

پولیس نے مدرسہ کی تین خواتین اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے، ایک 13 سالہ مشتبہ لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

قتل کا واقعہ انجم آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں تینوں ملزمہ خواتین جامعہ اسلامیہ فلاح البنات مدرسہ میں پڑھاتی تھیں۔ مقتولہ عورت ان کی ساتھی تھی اور اسی مدرسے میں پڑھاتی بھی تھی۔

ڈی پی او آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں خواتین نے متاثرہ خاتون پر مدرسے کے باہر الزام لگایا اور اس پر مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے متاثر ہونے اور توہین رسالت کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا۔

اس نے مزید کہا کہ بحث مباحثہ کے دوران انہوں نے اس کا گلا کاٹنے سے پہلے اس پر چاقو سے وار کئے۔

تین ملزمان خواتین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ایک رشتہ دار لڑکی جس کی عمر 13 سال ہے، کے خواب میں کل رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور فرمایا کہ اس عورت (مقتولہ) نے ان کی شان میں توہین کی ہے، مزید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ جاؤ اس عورت کو ذبح کردو۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تین خواتین نے چوتھی کے دیکھے ہوئے خواب کو حقیقت بنا دیا۔

پولیس نے 24 سالہ عمرہ امان ولد دین بادشاہ، 21 سالہ رضیہ حنفی ولد اللہ نور اور 17 سالہ عائشہ نعمانی ولد اللہ نور کو گرفتار کر لیا ہے۔

13 سالہ رشتہ دار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے قتل کا ہتھیار اور خواب کی تفصیلات پر مشتمل ایک رجسٹر برآمد کر لیا ہے۔

مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تمام مشتبہ افراد کا تعلق ضلع جنوبی وزیرستان سے ہے لیکن وہ ڈی آئی خان کے علاقے ارجم آباد میں رہائش پذیر ہیں۔



Comments...