PTI Government's new plan against Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz
حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کروا کر واپس جیل بھیجنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ حکومت کا کیا پلان ہے۔۔؟ تفصیلات جانئے۔
Youtube
حکومت کی شہباز اور حمزہ کو گرفتار کرانے کی کوشش
تحریکِ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، اپوزیشن کے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کے خلاف بڑے اقدام کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخ کرا کے انہیں گرفتار کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے وفاقی حکومت آج ہی لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرے گی۔
اس ضمن میں وزارتِ قانون نے ایف آئی اے کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارتِ قانون قانونی حیثیت سے متعلق مراسلہ بھی ایف آئی اے کو بھجوائے گی۔
یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے کے 2 مختلف کیسز میں ضمانت پر ہیں۔
اس سے قبل حکومت سے ناراض پی ٹی آئی کے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کی مکمل حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔
جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن کے رہنما اسحٰق ڈار سے لندن میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاست کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور بھی کیا گیا۔
Source
Murad Saeed's first exclusive interview after a very long time
Court takes notice of alleged cocaine dealer Anmol’s appearance in court without handcuffs
Anmol Pinky's alleged audio leak goes viral after court appearance
Drug dealer Anmol Pinky had already appointed her successor before arrest, Another leaked audio reveals
US President Donald Trump receives amazing welcome in China
Interior Minister Sindh's comments on Anmol Pinky's arrest and leaked audio








