Court dismissed FIA's petition seeking cancellation of Shahbaz Sharif's bail
لاہور کی عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو خارج کردیا۔
لاہورکی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی ای کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
دورانِ سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ عدالت تصحیح تب کرتی ہے جب حکم قانون سےہٹ کر ہو، سپریم کورٹ کی ہدایت ہےاراکین اسمبلی اجلاس میں ہوں تو عدالتیں اکاموڈیٹ کریں، فریال تالپور کے کیس میں بھی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ شامل کیا گیا ہے۔
امجد پرویز نے کہا کہ کسی نے عدم اعتماد کے بعد وزارت قانون کا چارج لےلیا،جو اس کیس کو مانیٹر کر رہا ہے،کسی نے سیشن میں شرکت کرنا ہےتو اسے رعایت ملتی ہے۔
شہباز شریف وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایک شخص کو خوش کرنےکیلئے ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کی درخواست دی۔
عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے لیگی رہنما کی ضمانت منسوخ کی درخواست کو خارج کردیا۔
عدالت نے شہباز شریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جب کہ شریک ملزم کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی خارج کردی۔
عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز اور دیگر کو فرد جرم کے لیے 11 اپریل کو طلب کرلیا۔
واضح رہےکہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل شہباز شریف کو گرفتار کرانے کے ایف آئی اے کے ذریعے ان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
Source
Exchange of interesting words between PM Shehbaz Sharif and Maulana Fazlur Rehman in National Assembly
Elon Musk loses trillionaire status as global tech rout hits SpaceX
Khawateen Ki Na Zaiba Videos Bnany Wala Jali Aamal Giraftar
Video: Moment massive 7.5-magnitude earthquake hits Venezuela
Bilawal Bhutto settles scores with Khawaja Asif, Key moments of National Assembly - Details by Rauf Klasra
No intention to install towers on private property - Shaza Fatima's reply











