Imran Khan stopped Pakistani journalists from asking question about Afia Siddiqui when he met Trump
وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر گئے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تو وہاں ایک پاکستانی صحافی طیبہ ضیاء چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے عافیہ صدیقی کے متعلق سوال پوچھ لیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے بہت ہی دھیمی آواز میں کہا کہ ہم دیکھیں گے۔ بات کریں گے۔ بعد میں سوال پوچھنے والی صحافی طیبہ ضیاء چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ٹرمپ کے سامنے یہ سوال پوچھا تو وزیراعظم عمران خان گھبرا گئے اور نروس ہوگئے، کیونکہ وہ اس سوال کی توقع نہیں کررہے تھے۔ طیبہ ضیاء چیمہ نے بتایا کہ جب وہ یہ سوال کرکے باہر نکلیں تو کچھ پاکستانی صحافیوں نے انہیں کہا کہ آپ نے یہ سوال کیوں کیا، وزیراعظم عمران خان نے تو منع کیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے متعلق سوال نہیں کرنا۔ طیبہ ضیاء چیمہ نے کہا اگر عمران خان نے انہیں روکا بھی ہوتا تب بھی وہ یہ سوال کرتیں، کیونکہ عافیہ صدیقی تو ایجاد ہی عمران خان کی تھیں۔
Youtube
عمران خان نے صحافیوں کو سختی سے منع کیا کہ ٹرمپ کے سامنے عافیہ صدیقی کے متعلق کوئی سوال نہیں پوچھنا۔ صحافی طیبہ ضیاء چیمہ کا انکشاف۔ pic.twitter.com/U3ykxkXfYn
— Just_Speak (@JustSpe01923339) April 9, 2022
Davos: Trump greets Field Marshal Asim Munir with a smile, video goes viral
Donald Trump shares AI-generated new map of America
Indian sports anchor Vikrant Gupta praises chairman PCB Mohsin Naqvi
Why no one is investing in Pakistan? Has Pakistan become un-investible?
Talal Chaudhry & Asad Qaiser face-off in National Assembly
Trump abandons attempt to attack Iran and capture Greenland










