New Scandal: Bushra Bibi's friend Farah Gogi bought land of worth 100 Crore in Punjab

فرح گوگی کا قیمتی زمین سستے داموں خریدنے کا انکشاف
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے پنجاب میں کروڑوں کی قیمتی اراضی سستے داموں خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔
فرح نے 200 کنال سے زائد اراضی محض 50 کروڑ روپے میں خریدی۔ ریئل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق زمین ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت عرف فرح گوگی کی طرف سے پنجاب میں ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سے 200 کنال سے زائد کی قیمتی اراضی خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی کاغذوں میں مالیت 50 کروڑ سے زائد درج کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق زمین نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام منتقل کی۔ دستاویزات کے مطابق قیمتی زمین دو مختلف مواقعوں پر اگست 2020 اور مارچ 2021 میں فرح کے نام منتقل کی گئی۔
پہلے اگست 2020 میں ایک سو کینال ایک مرلہ زمین منتقل کی گئی، جس میں زمین کی قیمت 25 کروڑ 1 لاکھ 25 ہزار لکھی گئی۔ اس کے بعد مارچ 2021 میں 100 کنال 5 مرلے زمین ایک بار پھر فرح کے نام منتقل کی گئی جس کی کاغذات میں قیمت 25 کروڑ 6لاکھ 25 ہزار درج کی گئی۔
ریئل اسٹیٹ شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق 200 کنال سے زائد زمینوں کی مجموعی رقم کاغذات میں 50 کروڑ کے لگ بھگ دکھائی گئی ہے۔ عمومی طور پر یہ رقم رجسٹری میں کم دکھائی جاتی ہے جبکہ اس زمین کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔
اتنی قیمتی زمین فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام تو ہو گئی مگر یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بار بار فرح گوگی کا نام کرپشن سے متعلق سامنے آنے پر خاموش کیوں رہے۔
فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے ختم ہونے سے چند روز قبل ہی اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی جا چکی ہیں۔
جیو نیوز نے اس معاملے پر دبئی میں فرح خان سے رابطے کی بار بار کوشش کی مگر جواب موصول نہیں ہوا۔
Source
See what CM KP Sohail Afridi did when a special student came on stage to receive degree
Video: Defendant escapes after bail rejected by Lahore High Court
New policy to enter America, Trump changes visa bonds policy
Bangladesh expels Indian presenter Ridhima Pathak from BPL
Why PTI is opposing operation against TTP? Umar Cheema's analysis
Why is Russia so reserved in its reaction to the US' tanker seizures?










