Top Rated Posts ....

"Farewell and companionship" - last tweet of the female suicide bomber

Posted By: Dr. Majid, April 26, 2022 | 13:54:26


"Farewell and companionship" - last tweet of the female suicide bomber


کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون کا مبینہ آخری ٹویٹ منظر عام پر آگیا ہے۔ یہ ٹویٹر اکاؤنٹ شاران بلوچ کے نام سے ہے اور آخری ٹویٹ میں خاتون لکھتی ہیں "رخصت اف اوران سنگت" یعنی رخصت اور دوستی۔





صحافی سبوخ سید نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا " کراچی مبینہ خود کش حملہ آور خاتون کی ٹویٹ"۔




صحافی اعزاز سید نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس خاتون کا ٹویٹر اکاؤنٹ خودکش حملے سے تھوڑی دیر پہلے تک ایکٹیو رہا۔ پروفائل کے مطابق یہ خاتون اعلیٰ تعلیم یافتہ تھی، اس نے ایم ایس سی زوولوجی اور ایم فل کررکھا تھا۔





مبینہ خود کش حملہ آور خاتون نے اپنی آخری ٹویٹ سے پہلے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہوا ہے جس میں ایک لڑکی بندوق سے مسلح ہے۔ ساتھ فیڈل کاسترو کا ایک قوٹ لکھا ہے "انقلابی مسلح جدوجہد کو بہترین راستے کے طور پر نہیں چنتے، یہ وہ راستہ ہے جو ظالم مظلوم پر مسلط کرتا ہے۔" فیڈل کاسترو۔۔





Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...