SHO suspended for using indecent language against Maryam Nawaz on social media

مریم نواز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر ایس ایچ او معطل
ساہیوال: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے منگل کے روز چیچہ وطنی صدر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) کو سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر معطل کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او نے چیچہ وطنی صدر سرکل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات کرکے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ڈسپلن فورس کا رکن ہونے کے ناطے ایس ایچ او سب انسپکٹر اے ڈی شاہین کی طرف سے دیے گئے ’ریمارکس‘ ناپسندیدہ ہیں۔
اے ڈی شاہین نے پیر کو مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر توہین آمیز اور ہتک آمیز تبصرے اپ لوڈ کیے تھے۔
مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنماؤں نے ایس ایچ او کے تبصروں کی مذمت کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ کس طرح ایک آن ڈیوٹی پولیس اہلکار ایک اہم سیاسی جماعت کی رکن پارلیمنٹ کے خلاف تضحیک آمیز زبان استعمال کر سکتا ہے۔
اپنے ماتحت کے ریمارکس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے شاہین کو گورنمنٹ سرونٹ ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 1973 کے تحت ملازمت سے معطل کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس لائنز ساہیوال میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
معطلی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کو ان کی نااہلی، غیر ذمہ دارانہ رویے اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔
Source
Lahore: Bhati Gate incident, CCTV footage of woman heading towards manhole
Karachi: Video of clash between lifter driver and car owner goes viral
Indian Deputy chief minister of Maharashtra state dies along with five in plane crash
Alex Honnold BEST MOMENTS Free Soloing Taipei 101 (Taiwan's tallest skyscraper)
Karachi: Online order delivers flour sack instead of clothes, Citizen reaches court for justice
Australia revokes Israeli influencer's visa over anti-Islam statements











