Top Rated Posts ....

Twitter blocked PTI's website that was made to get donations

Posted By: Muzaffar, May 02, 2022 | 08:14:08


Twitter blocked PTI's website that was made to get donations


عطیات کی ویب سائٹ ’نامنظور‘ ٹوئٹر پر بلاک، تحریک انصاف کا نظرثانی کا مطالبہ




ٹوئٹر کی جانب سے تحریک انصاف کی ایک ویب سائٹ ’نامنظور ڈاٹ کام‘ کے لنک کو ’ممکنہ طور پر نقصان دہ‘ قرار دے کر بلاک کر دیا گیا ہے۔

نامنظور ڈاٹ کام وہ ویب سائٹ ہے جو عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنائی گئی۔ اس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (یا اوورسیز پاکستانیوں) سے عطیات جمع کرنا ہے۔

ٹوئٹر نے نامنظور ڈاٹ کام کو بلاک کیا ہے، یعنی کسی ٹویٹ یا میسج میں اس کا لنک شیئر نہیں کیا جاسکتا۔

تحریک انصاف نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت کا عطیات کا پورٹل ہے جس کی بحالی کے لیے نظرثانی ضروری ہے۔ تاحال ٹوئٹر نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



نامنظور ڈاٹ کام کیا ہے؟

اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ تحریک انصاف کو 10 سے لے کر 1000 ڈالر عطیہ کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ عطیات برطانیہ (32 فیصد) سے حاصل کی گئی ہیں جس کے بعد امریکہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سعودی عرب اور پھر آسٹریلیا کا نمبر آتا ہے۔

اس فہرست میں ناروے، قطر، جرمنی اور اٹلی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ مقصد اس کا یہ ہے کہ ہم پیسے اکٹھے کریں خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں سے۔‘

انھوں نے ’بیرونی سازش‘ کے خلاف لڑنے کے لیے لوگوں سے اس ’حقیقی آزادی کی مہم‘ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔



Source: BBC Urdu



Comments...