Breaking News: Police arrests the owner of the car that hit Shahbaz Gill's car
شہباز گل کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کا مالک اور ڈرائیور گرفتار
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کا کھوج لگاکر انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی کا مالک طاہر نذیر مریدکے کا رہائشی ہے جس نے گرفتاری کے بعد بیان میں بتایا کہ اس نے وہ کار وجاہت علی نامی شخص کو کرائے پر دی تھی جو اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مریدکے لایا گیا جہاں کار ڈرائیور وجاہت علی نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ پر کچھ دیر رکا لیکن جونہی شہباز گل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کے مارے جائے حادثہ سے بھاگ کھڑا ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے شواہد اور وجاہت علی سے تفتیش کے مطابق یہ ایک عام کار حادثہ ہے جو وجاہت علی کی غفلت کے باعث پیش آیا لیکن شہباز گل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں گئی جس طرح کہ شہباز گل نے اس کو میڈیا میں ایک قاتلانا حملے کا رنگ دے کر پروپیگنڈہ کیا ہے۔
وجاہت علی کو مزید تفتیش کے لیے حافظ آباد پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے چونکہ حادثے کا علاقہ ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
Source
Youtube
Lahore's Most Expensive Rooftop Acquired at Rs 1 Crore Rent for Basant
Bhati Gate incident, Uzma Bukhari apologizes for sharing wrong facts, offers resignation to CM Maryam Nawaz
PIMS chief shares details of Imran Khan’s eye treatment
If she were my daughter, or one of yours, the entire system would have been shaken - CM Maryam Nawaz
Why govt kept Imran Khan's illness a secret? Rana Sanaullah replies
Husband of Bhatti Gate victim talks to media











