Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Video of Vladimir Putin holding umbrella for Deputy PM in rain goes viral Video of Vladimir Putin holding umbrella for Deputy PM in rain goes viral What is the impact of UAE's exit from OPEC? Zarar Khoro's analysis What is the impact of UAE's exit from OPEC? Zarar Khoro's analysis India once again supports Israel during Brics conference India once again supports Israel during Brics conference Pakistan successfully tests indigenous Fateh-2 missile – ISPR Pakistan successfully tests indigenous Fateh-2 missile – ISPR UAE’s Exit From OPEC Sparks Global Oil Shock - Kamran Khan Show UAE’s Exit From OPEC Sparks Global Oil Shock - Kamran Khan Show Iran-UAE differences blocked joint statement at Delhi meet of Brics officials Iran-UAE differences blocked joint statement at Delhi meet of Brics officials

Aamir Liaquat Hussain's first response on his leaked videos

Posted By: Muzaffar, May 11, 2022 | 12:44:55

Aamir Liaquat Hussain's first response on his leaked videos


عامر لیاقت حسین نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز پر ردعمل دے دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا ۔۔

"پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کامؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی زمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیاہےاورمقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ FIA سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟

اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں
بے شرم ہیں جونکاح کرتے ہیں!

اب دیکھیے گا کتنئ آوازیں بلند ہوں گی !!!کیونکہ سب کے نکاح پر بات جو آگئی جب تک میرا ہے صرف تماشا ہے روکو مت دیکھے جاؤ

کیا میں بھی ویڈیوز جاری کرتا ؟
نہیں !
ان لبرلز کی منافقت کی لاج رکھناچاہتاہوں جوویڈیوز کے جاری ہوتے ہی عورت کی عزت کی حفاظت کے نام پر موم بتیاں جلانا شروع کریں گے! چہرہ المصور نے بنایا ہےمیرا استحقاق نہیں چہرہ گنداکروں۔سب سے بڑھ کریہ میں شہنشاہِ درگذر کا امتی ہوں پھردرگذرکروں گا

دانیہ حدوو اللہ میں داخل ہوگئی
اس نے اللہ کی جانب سے ڈھکا ہرپردہ پھاڑ ڈالا
میاں بیوی کی تنہائی میں بھروسے اور یقین کی للہی قوت کو للکاردیا
ھُنَ لباسُ لَکُم وَانتُم لِباسُ لھُن (البقرہ)
اس نے میرا لباس پھارڈیا تومیں کیا اس کا لباس پھاڑدوں؟میں نے معاف نہ کیا تورب کی معافی ناممکن ہے

میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا

ھُنَ لباسُ لَکُم وَانتُم لِباسُ لھُنّ

وقت مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں

یقین کامل کےساتھ عزت سے کھیلنے اسے خبر بنا کر چسکے لینے والوں کے تمام معاملات اس کے سپرد کرتا ہوں جسے اونگھ آتی ہے نا نیند، جو سرسراہٹوں کوسُن لیتا ہے اور جسے بنی اسرائیل کے اس بندے کی ذلت بھی گوارا نہ تھی جواسی کا منکر تھااورسیدناموسی کے پاس چھپا تھا، میں عدل نہیں فصل مانگتا

"جو گھروں میں جھانکیں اور مزے لےکرخبریں سنائیں ان کی آنکھیں پھوڑ دو" تیرے مصطفی کا حکم ہے اور وہ کیسا لمحہ تھا جب فاروق اعظم مدد کی خاطر گھر میں داخل ہوئے تو بوڑھی عورت نے مدد لینے کے بجائے کہا "دستک دیے بنا گھر میں اس لیے داخل ہوگئے کہ امیرالمومنین ہو؟اب جرم کا فیصلہ بھی تم کرو

جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ۔۔آئینہ ہمارا ہے۔۔
کچھ حاسدکچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں ۔۔ عامرلیاقت واپس آئے گا ان شا اللہ"۔











Comments...