Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Engineer Muhammad Ali Mirza's first response after being released from Jail Engineer Muhammad Ali Mirza's first response after being released from Jail UK canceled social media influencer Rajab Butt’s visa and deported back to Pakistan UK canceled social media influencer Rajab Butt’s visa and deported back to Pakistan Dramatic video shows a private jet crashes on a highway in Florida Dramatic video shows a private jet crashes on a highway in Florida A woman had an interesting chat with Bilawal Bhutto during his stroll in Lahore's streets A woman had an interesting chat with Bilawal Bhutto during his stroll in Lahore's streets Ducky Bhai's exclusive interview with Yasir Shami regarding his detainment by FIA Ducky Bhai's exclusive interview with Yasir Shami regarding his detainment by FIA Breaking News: Former DG ISI General (R) Faiz Hameed Sentenced To 14 Years in Prison Breaking News: Former DG ISI General (R) Faiz Hameed Sentenced To 14 Years in Prison

Rauf Klasra takes a dig at Youtuber Siddique Jan and Adeel Warraich

Posted By: Dr. Majid, May 16, 2022 | 12:42:41

Rauf Klasra takes a dig at Youtuber Siddique Jan and Adeel Warraich


رؤف کلاسرا نے ٹویٹر پر یوٹیوبر عدیل وڑائچ اور یوٹیوبر صدیق جان کی کلاس لے لی۔

عدیل وڑائچ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "وہ تحقیقاتی صحافی کہاں بھاگ گئے ہیں جو کہتے تھے صحافی کا کام صرف حکومت کی بیڈ گورننس اور منفی چیزوں کو سامنے لانا ہوتا ہے"۔ جس پر رؤف کلاسرا نے ری ایکٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور عدیل وڑائچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

کہیں نہیں بھاگے چندا۔ جیسے تم صدیق جان کو گوادر میں ارشد شریف کے ہاتھوں کٹ پڑتے دیکھ کر بھاگ گئے تھے دوست کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔ ہم نے مشرف، زرداری، گیلانی، شریف، عمران خان سب کے سکینڈلز بریک کیے۔ اب بھی کریں گے۔ زندگی میں حکمرانوں کی چاپلوسی علاوہ کوئی سکینڈل بھی فائل کیا ہے وڑائچ صاحب یا ڈر لگتا ہے؟

رؤف کلاسرا نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر صدیق جان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا "خود یہ سب سوشل میڈیا کے سورما غیرت مند اور بہادر اتنے ہیں کہ ارشد شریف سے کٹ بھی کھائی اور معافیاں مانگنے کےلیے بندے بھی بھیج رہے تھے اور یہاں سوشل میڈیا پر سنبھالے نہیں جاتے اور دوسروں کو غیرت اور بہادری کے سبق دے رہے ہیں جیسے پورا پاکستان انہوں نے سر پر اٹھا رکھا ہے۔"۔

رؤف کلاسرا نے مزید لکھا "نئے صحافی بنیں،ڈھولچی نہ بنیں۔ حکمرانوں کی خوشامد کے علاوہ جن کے کریڈٹ پر ایک خبر نہیں۔چاپلوسی کو صحافت سمجھتے ہیں۔پارٹیوں کی سوشل میڈیا ٹیموں کے قدموں میں بیٹھ کر مہان بن گئے ہیں۔ان سوشل میڈیا ٹیموں پر محتاج نئے صحافیوں کی پچھلے تین چار سال میں کوئی خبر سکینڈل بریک کیا دکھا دیں؟"۔

ایک اور ٹویٹ میں رؤف کلاسرا نے لکھا "ان کو اگنور کریں تو مزید سر چڑھ جاتے ہیں کہ اگلا ان سے ڈر گیا ہے۔ یہ کوئی مہاتما ہیں آسمان سے اترے جو جس کو چاہیں راہ چلتے پکڑ لیں۔ ہمیشہ ان لڑکوں کو عزت دی۔ احترام دیا۔لیکن شاید کچھ نوجوانوں کو عزت راس نہیں آتی۔شاید ارشد شریف فارمولہ انہیں سوٹ کرتا ہے۔"۔

ایک صارف نے رؤف کلاسرا کو کہا کہ صدیق جان تو آج بھی آپ کا احترام کرتا ہے جس پر رؤف کلاسرا نے جواب دیا "موصوف بہت سمجھدار ہیں۔ خود تعریف کرتے ہیں لیکن دوستوں کے زریعے میرے خلاف وی لاگز اور ٹوئیٹس کراتے ہیں۔صدیق جان کو مجھ پر غصہ ہے انہیں ارشد شریف سے معافی لے کر کیوں نہیں دی۔کٹ بھی کھائی معافی بھی مانگنا چاہتے تھے۔یہ ایک ہی گینگ ہےجو اکیلے غیرت مند بچ گئے ہیں۔ان کے بعد قیامت ہے۔"۔

رؤف کلاسرا نے بعد میں اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں اور کہا کہ "میرے چھوٹے بیٹے کا کہنا ہے مجھے یہ ٹوئیٹس ڈیلیٹ کر دینے چاہئیں۔اس کا خیال ہے مجھے بہت ساری باتوں کو اگنور کرنا چاہیے۔ بچے بڑے ہو جائیں تو ان کی ماننی پڑتی ہے۔ جن کی دل آزاری ہوئی معذرت—"۔۔











Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...