Top Rated Posts ....

Sami Ibrahim likely to be arrested soon for criticizing Establishment

Posted By: Muzaffar, May 19, 2022 | 08:52:20


Sami Ibrahim likely to be arrested soon for criticizing Establishment


سمیع ابراہیم کو یوٹیوب پر مقتدر حلقوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ تھانہ اٹک میں سمیع ابراہیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سمیع ابراہیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو گرفتار کرنے کے لئے حکومت نے تیاری مکمل کرلی ہے۔

ایف آئی آر کا متن کچھ یوں ہے۔۔

"جنابِ عالی! سائل اختر جاوید بیان کرتا ہوں کہ میں نے امروز یوٹیوب میں سنی اور دیکھی ہے کہ ،ملزم سمیع ابراہیم ولد نامعلوم ساکن لاہور کے ذاتی یوٹیوب چینل کینیڈین پاک نیوز میں جو دو ہفتے پہلے ایک ولاگ میں آزادی رائے کے منافی، بدنیتی سے افواہ / پروپیگنڈا، تحریک پاکستان کی فوج، عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرکے پاکستان کے اداروں کو مجروح کیا ہے، جس کا متن یہ ہے "پاکستان کے جنرل باجوہ کو جواب دینا ہوگا کہ یہ بات کھل گئی ہے کہ سارے لوگ اکھٹے ہوئے ہیں، یہ اپنے طور پر اکھٹے نہیں ہوسکتے، ان کو اکٹھا کیا جنرل باجوہ نے۔ ان سے سوال ہے کہ آپ کس کیلئے کام کررہے ہیں۔ اگر جو سازش ہے، یہ سارا جو سائفر میں چیز بھیجی گئی اس کی انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے، اس کو کس نے چھپایا اور اس کو 7 جگہوں پر لینڈ کیا، لیکن وہاں پر بھی چھپایا گیا۔ چند دنوں بعد ایک آفیسر کی اطلاع پر شاہ محمود قریشی کو پتا چلا اور سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی پتا چلا کہ جناب یہ ایسی دھمکی آئی ہے یا سازش آئی ہے، اس کے متعلق کیبل آئی ہے۔ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اس کا جواب دے۔ جبکہ امریکہ کھل کر کہہ رہا ہے ہم نے عمران خان کو ہٹایا ہے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان کو چائنا سے دور کرنا ہے۔ اور اس کی دوسری وجہ یہ تھی کہ وہ روس کے ساتھ جارہا تھا۔ ایک بڑا سوال ہے کہ جنرل باجوہ نے اپنے ریٹائرڈ آفیسرز کے ساتھ جو میٹنگ کی اور کہا کہ میں نے عمران خان کو انگلی پکڑ کر چلایا، عمران خان نے یہ نہیں کیا وہ نہیں کیا اور پوری چارج شیٹ دی انہوں نے تو یہ بتائیے کہ آپ دوسری چارج شیٹ دے رہے ہیں۔ امریکہ کہہ رہا ہے ہم نے ہٹایا، ہر وہ شخص جس نے عمران خان کو ہٹانے میں کردار ادا کیا اپنی پوزیشن واضح کرے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال واضح کریں کہ رات کو 12 بجے کیوں عدالتیں کھولی گئیں اور کس وجہ سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو اَن ڈو کیا گیا۔ یہ تو امریکہ کھل کر کہہ رہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو ہٹایا ہے"۔ اور اس کے علاوہ سیاسی اور انتقامی منظر بھی بیان کیا ہے۔ جبکہ عمران خان کی حکومت کو بادی النظر طور پر ہٹانے کیلئے عدم اعتماد کا آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم نے ریاستِ پاکستان کے حساس ادارے اور انصاف کے ادارے کے خلاف افواہ اور تحریک چلائی ہے ۔ ملزم کے اس افواہ اور تحریک سے ریاست، قوم اور اداروں کے تشخص، امن و سلامتی کو مجروح کیا ہے تاکہ جنرل باجوہ اور عمر عطاء بندیال کی آڑ میں فوج اور عدلیہ میں تقسیم اور بحران کی کیفیت پیدا ہو جو عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش اور منصوبہ ہے۔ تاکہ ریاست، قوم اور اداروں میں نفرت، بغاوت، بدامنی اور عدم استحکام ہو جو کہ جرم قابل دست اندازی پولیس ہے، لہذا ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

سمیع ابراہیم نے اپنی ٹویٹ میں مندرجہ بالا ایف آئی آر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حکومت نے ان کو گرفتار کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے"۔







Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...