
اسلام آ باد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے فاٹا کے علاقوں میں سحر وافطار کے دوران طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مہمند ایجنسی سے سینیٹر ہلال الرحمن کی درخواست پر ازخود نوٹس لے لیا، سینیٹر ہلال الرحمان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی کہ فاٹا میں روزانہ 22 ،22 گھنٹےبجلی بندرہتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے سحر اور افطار میں بجلی بند نہ کرنے کے احکامات کے باوجود سحرو افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیسکو مہمند ایجنسی کو اس کا حصہ نہیں دے رہا، فاٹا کا بجلی کا کوٹہ پیسکو کے کوٹے کا 3 فیصد ہے، اگر ہمیں وہی مل جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔
اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے قبائلی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کر لی۔
What happened inside Gul Plaza? Story of a survivor from the fire
Donald Trump shares AI-generated new map of America
Indian sports anchor Vikrant Gupta praises chairman PCB Mohsin Naqvi
Khawaja Asif terms 18th Amendment 'Dhakonsla'
Shehla Raza's aggressive response on Khawaja Asif's comments about 18th amendment
Talal Chaudhry & Asad Qaiser face-off in National Assembly












