Don't go to National Assembly to confirm your resignations - Imran Khan directs PTI MNAs

پی ٹی آئی کی اپنے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بننے کی ہدایت
اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے لیے نہ جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے مؤقف اپنایا ہےکہ ہم استعفے دےچکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔
واضح رہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا ہے۔
Source
How Iran’s ballistic missiles reach Israel despite advanced air defence systems? Al Jazeera reports
Unbelievable scenes as gas pipe blast rocks Tehran after Israel blitz Iranian depot
Afghan politician Ahmad Masood criticizes Taliban government
Intense bombing rocks Tehran since the war started
Trump has realized that the situation is not under his control - Former CIA officer
Video: Iran attacks key airbase in Israel with missiles











