Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Former CM Punjab Manzoor Watto offering funeral prayer while sitting in Land Cruiser Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Donald Trump's hard hitting tweet about Iranian Supreme Leader Ayatollah Khamenei Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Pakistani Passport now ranked amongst 100 top passports in the world Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china Amazing video: Drone saves man from collapsing house in china PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti PMLN's Rana Sanaullah's exclusive interview with Irshad Bhatti After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi After Iran, Donald Trump won't accept any further aggression against Pakistan by India - Najam Sethi



برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کو ہسپتال لے جایا گیاہے۔
کیٹ میڈلٹن حاملہ ہیں اور کینزنگٹن پیلس کے مطابق ابتدائی درد زہ کی حالت کے بعد پیڈنگٹن کے علاقے میں واقع سینٹ میریز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کیٹ کو بذریعہ کار ہسپتال لے جایا گیا اور اس موقع پر شہزادہ ولیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’چیزیں معمول کے مطابق آگے بڑھ رہی ہیں اور اگلا سرکاری اعلان ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ہی ہوگا۔‘
کیتھرین سینٹ میریز ہسپتال کے اسی ’لنڈو ونگ‘ میں اپنی اولاد کو جنم دیں گی جہاں خود ان کے شوہر شہزادہ ولیم اور ان کے بھائی شہزادہ ہیری پیدا ہوئے تھے۔
اس موقع پر ہسپتال کے اردگرد سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں اور جس وارڈ میں شہزادی کو رکھا گیا ہے اس کے داخلی دروازے پر بھی دو پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
شاہی جوڑے کے ہاں ہونے والی اس پہلی اولاد کی جنس معلوم نہیں اور پیدا ہونے والا بچہ یا بچی برطانوی تخت کے دعویداروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہوگا۔
بی بی سی کے نامہ نگار نک وچیل کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان میں طویل انتظار ختم ہونے والا ہے جس کے لیے دنیا بھر کے صحافی کئی دنوں سے سینٹ میریز ہسپتال کے باہر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔
سرکاری طور پر یہ معلومات نہیں دی گئی تھیں کہ کیٹ کب بچے کو جنم دینے والی ہیں، اگرچہ یہ مانا جا رہا تھا جولائی کے وسط تک ایسا ہو سکتا ہے۔
پرنس ولیم دو ہفتے کی چھٹی پر اپنی اہلیہ کیٹ کے ساتھ ہیں۔ ان دونوں کی شادی اپریل 2011 میں ہوئی تھی۔


Source: BBC News



Comments...