DG ISPR clearly rebuts Imran Khan and Sheikh Rasheed's statements about conspiracy
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے دنیا نیوز پر کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور شیخ رشید کے بیرونی سازش کے متعلق بیانات کی سختی سے تردید کردی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شیخ رشید صاحب نے بیان دیا اور کہا کہ میٹنگ میں کسی بھی چیف نے یہ نہیں کہا کہ کوئی سازش نہیں تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بالکل غلط بات ہے، اس میٹنگ میں تینوں سروسز چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی موجود تھے اور ان سب نے بہت واضح طور پر اور بہت مفصل انداز میں شرکاء کو بتایا کہ کسی قسم کی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہماری ایجنسیز دن رات یہی کام کرتی ہیں، پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش کو ناکام بنانا ان کا کام ہے ۔
اس پر کامران شاہد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال پوچھا کہ کیا میٹنگ میں مداخلت کا ذکر ہوا تھا آپ مداخلت اور سازش کو کس طرح ڈسکرائب کرتے ہیں، کیونکہ یہ بھی بہت کہا گیا کہ مداخلت بھی بہت بڑی چیز ہوتی ہے۔ کامران شاہد کےسوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ڈپلومیٹک لفظ ہے اور اس کی بہتر وضاحت کوئی ڈپلومیٹ ہی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے یہی بتایا گیا کہ کسی قسم کی سازش کا کوئی ثبوت نہیں۔
شیخ رشید کی اس بات میں صداقت نہیں کہ آرمی چیف نے امریکی سازش مان لی تھی پاک فوج نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں دو ٹوک بتادیا تھا کہ حکومت کیخلاف کسی قسم کی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا
— (@SyedaSabahatHs) June 14, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا بیان pic.twitter.com/KOkffbavfY
Donald Trump refused to leave stage during World Cup trophy lift, See what FIFA president did with him?
Iran accuses US of strike on Iran’s Darkhovin nuclear power plant
Chairman PTI's sister Noreen Niazi faces backlash over shameful remarks against Pak Army & Marka e Haq
Bilawal Bhutto says Khawaja Asif should be removed from the cabinet if…
Iran launches major missile strike on U.S. Bases in Saudi Arabia
Profit rates revised for National Savings Schemes in Pakistan











