Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Eye-opening Revelations in confessional statement of terrorist injured in Rangers camp attack in Karachi Eye-opening Revelations in confessional statement of terrorist injured in Rangers camp attack in Karachi Oye Saman Uthao, Ab Nhn Chalay Ga - Maryam Nawaz warns against abuse of authority in PERA Oye Saman Uthao, Ab Nhn Chalay Ga - Maryam Nawaz warns against abuse of authority in PERA Saudi Aramco helicopter crash kills 14 on board in Ras Tanura Saudi Aramco helicopter crash kills 14 on board in Ras Tanura 14 Prisoners escaped Adiala Jail prison van in dramatic way 14 Prisoners escaped Adiala Jail prison van in dramatic way Iran's retaliation strikes on US installations in Bahrain and Kuwait Iran's retaliation strikes on US installations in Bahrain and Kuwait Six killed in shooting in northern German town Six killed in shooting in northern German town

Imran Khan's tweets over FATF's announcement in favour of Pakistan

Posted By: Amjad Shah, June 17, 2022 | 16:38:35

Imran Khan's tweets over FATF's announcement in favour of Pakistan


ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے پر عمران خان نے مسلسل چار ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا

پاکستان کو فروری 2018 میں گرے فہرست کیلئے نامزد کیا گیا اور ہمیں کسی بھی ملک کو دیے جانے والے ایکشن پلان میں سے مشکل ترین کو مکمل کرنا تھا۔جب میری حکومت آئی تو بلیک لسٹ میں شمولیت کے سنگین خطرات منڈلا رہے تھے۔ فیٹف کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہماری تاریخ بھی سازگار نہ تھی۔

میں نے اپنے کلیدی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں فیٹف رابطہ (کوآرڈینیشن) کمیٹی قائم کی۔ اس کمیٹی میں فیٹف ایکشن پلان سے متعلقہ تمام محکموں اور سیکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے شامل تھے۔ افسران نے اولین ہدف کے طور پر ملک کو بلیک لسٹ سے بچانے کیلئے دن رات کام کیا۔

فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزم کو سراہا۔ ہم نے بلیک لسٹ ہی سے ملک کو نہیں بچایا بلکہ 34 میں سے 32 نکات پر کام مکمل کیا۔ ہم نے بقیہ 2 نکات پر اپریل میں عملدرآمد رپورٹ جمع کروائی جس کی بنیاد پر اب فیٹف نے پاکستان کا ایکشن پلان مکمل قرار دیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ایکشن پلان پر تکمیل شدہ کام کی تصدیق کیلئے فیٹف ٹیم کا ضابطے کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔ حماد اظہر، انکی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور یہ فریضہ سرانجام دینے والے افسران نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پورے ملک کو آپ پر فخر ہے۔










Comments...