Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
We tried hard to get Maulana with us but now I don't think he will come with us - Barrister Gohar We tried hard to get Maulana with us but now I don't think he will come with us - Barrister Gohar Those who brought Imran Khan are equally responsible for all of Pakistan's ills - Nawaz Sharif Those who brought Imran Khan are equally responsible for all of Pakistan's ills - Nawaz Sharif Pakistan rejects Afghan Taliban's allegations of conducting strikes inside Afghanistan - DG ISPR Pakistan rejects Afghan Taliban's allegations of conducting strikes inside Afghanistan - DG ISPR PTI Workers Clash with Police: Tension Erupts Outside Adiala Jail PTI Workers Clash with Police: Tension Erupts Outside Adiala Jail Indian cricketer Mohammad Siraj advises to avoid travelling through Air India Indian cricketer Mohammad Siraj advises to avoid travelling through Air India IMF Charge Sheet Against Shahbaz Govt: $20 Billion Lost to Corruption in Pakistan IMF Charge Sheet Against Shahbaz Govt: $20 Billion Lost to Corruption in Pakistan

PMLQ divvied: Chaudhry Wajahat Hussain announced to make new political party

Youtube



ق لیگ تقسیم، چودھری شجاعت کے بھائی کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ کے ق میں اختلافات پیدا ہونے کے بعد چودھری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت حسین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کو گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری وجاہت حسین نے الزام لگایا کہ ’طارق بشیر چیمہ کی وجہ سے ان کے خاندان میں تقسیم پیدا ہوئی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے گذشتہ پانچ ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی بہت کوشش کی تاہم چودھری شجاعت حسین اپنی اولاد کے ہاتھوں مجبور ہوچکے ہیں جس نے انہیں یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ انہیں خراب کر رہی ہے۔‘
چودھری وجاہت حسین نے اعلان کیا کہ ’ہم نئی جماعت بنائیں گے، الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔ پی پی 31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار میاں عمران مسعود ہی ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’چودھری شجاعت حسین نے انہیں کہا کہ عوام کو یہ پیغام دیا جائے کہ میں اور پرویز الٰہی ایک تھے اور ایک ہیں، کیا وقت آ گیا ہے کہ ایک بھائی آگے ہے جبکہ دوسرے بھائی کے پیچھے پولیس نظر آتی ہے۔ چودھری ظہور الٰہی خاندان کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔‘
’آصف زرداری جتنے پیسے بانٹتے پھرتے ہیں اتنے پیسے تو شجاعت حسین خیرات میں دے دیا کرتے ہیں، ہمارے لیے یہ افسوس کی بات ہے کہ چودھری شجاعت کا بیٹا آصف علی زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے۔چودھری سالک کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جونیجو دور سے لے کر کئی برسوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، جب وہ جدہ چلے گئے تب ہی ساتھ چھوڑا۔ پرویز مشرف کا ساتھ اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اپنا وعدہ پورا کریں گے۔‘
چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ ’ہمارے مخالفین جو ہمیں حلقوں اور ضلعوں میں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔‘
’ہم اپنے مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کریں گے، واپسی کا کوئی راستہ نہیں، حمزہ شہباز کی حکومت چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی پر مقدمات درج کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب ہمارے گھر کے اپنے لوگ ہی شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں۔‘


Source



Comments...