Top Rated Posts ....

Former DG ISI General Zaheer ul Islam's Picture Going Viral on Social Media

Posted By: Muzaffar, June 26, 2022 | 18:52:03


Former DG ISI General Zaheer ul Islam's Picture Going Viral on Social Media



سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس تصویر میں جنرل ظہیر الاسلام ایک ڈائس کے سامنے کھڑے ہیں اور اس ڈائس پر تحریک انصاف کا بینر لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڑ ظہیرالاسلام نے پنجاب کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کرنل ریٹائرڑ محمد شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے PTI امیدوار کی حمایت میں کہوٹہ مٹور میں اپنی رہائش گاہ پر انتخابی جلسے کا بھی اہتمام کیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام کی اس تصویر پر سوشل میڈیا پر غیر معمولی ری ایکشن دیکھنے میں آیا۔ سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا "یہ ہوئی نا بات۔۔۔جس ریٹائرڈ فوجی نے سیاست کرنی ہےوہ اسی طرح کھل کر سیاستدان بن جائے۔فوج کی آڑ لینےکی بجائےجنرل(ر) علی قلی خان اور جنرل(ر) امجد شعیب وغیرہ کو بھی جنرل(ر) ظہیرالاسلام کی طرح کھل کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے ذریعے شبلی فراز اور شہباز گل کی صف میں کھڑا ہوجانا چاہئے۔"۔۔

حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جنرل ظہیر الاسلام کی پی ٹی آئی کیلئے سپورٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہاں مگر اب وہ کھل کر سامنے آگئے ہیں۔




کچھ مزید ٹویٹس ملاحظہ کیجئے







Comments...