Breaking News: Unknown persons assault Ayaz Amir outside Dunya News office
معروف صحافی سبوخ سید نے اپنی ٹویٹ میں ایاز امیر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایاز امیر پر دنیا نیوز کے آفس کے باہر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے، ان پر سخت تشدد کیا، تھپڑوں کی بارش کردی اور ان کا موبائل بھی چھین لیا۔
دنیا نیوز کے صحافی طارق حبیب کے مطابق ایاز امیر جیسے ہی دنیا ٹی وی پر پروگرام ختم کرنے کے بعد باہر نکلے ان کی کار کو ایک گاڑی نے بلاک کرلیا اور تقریبا 6 افراد نے ان پر اور ان کے ڈرائیور پر تشدد کیا۔
ایاز امیر دنیا نیوز میں ایک معروف پروگرام "تھنک ٹینک" میں سیاسی تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایاز امیر نے ابھی ایک دن قبل ہی عمران خان پر ان کے سامنے سخت تنقید کی تھی۔
ایاز امیر پر دنیا نیوز کے باہر تشدد تھپڑوں کی برسات موبائل بھی چھین لیا گیا ۔۔ pic.twitter.com/8A88YTErZB
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) July 1, 2022
دنیا ٹیو پر پروگرام ختم کرنے کے واپسی پر سینئر تجزیہ کار ایاز امیر صاحب پر نامعلوم افراد کا حملہ۔ ایاز امیر صاحب اور ڈرائیور پر تشدد۔
— Tariq Habib (@tariqhabib1) July 1, 2022
ایاز امیر صاحب نے بتایا کہ دفتر سے نکلتے ہی ایک کار نے ہماری گاڑی بلاک کی, 6 افراد نے تشدد کیا pic.twitter.com/ve9SaKUIke

Karachi PTI Jalsa - PTI workers clash with the police
USA: Bodycam footage showing last moments of woman killed by ICE officer in Minneapolis
China's response to the US President's option to use force against Iran
Why CCD killed three brothers and two son-in-laws of same family?
At least 116 dead in Iran as US reportedly weighs 'large scale' strike
Nabeel Gabol lashes out in the National Assembly on federal government









