Top Rated Posts ....

Saleem Safi gives four-day ultimatum to Imran Khan and Bushra Bibi

Posted By: Saif, July 14, 2022 | 08:50:56


Saleem Safi gives four-day ultimatum to Imran Khan and Bushra Bibi



سلیم صافی نے شہباز گل کے خلاف کاروائی کیلئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو چار دن کی مہلت دے دی۔ سلیم صافی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نام طویل پیغام شیئر کیا۔ ملاحظہ کیجئے سلیم صافی کا مکمل پیغام

-----------------------
ایک ضروری اعلان

پہلے بھی بشریٰ بی بی اور عمران خان کے کہنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے میری کردار کشی ہوتی رہی اور میری ماں تک کو گالیاں پڑوائی گئیں لیکن میں اپنی روایات کی وجہ سے صبر سے کام لیتا رہا۔

اب کے بار جب میں اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کررہا تھا تو اپنے بدکردار اور بدزبان ترجمان (جن سے الحمدللہ میں نے تین بندوں کی محفل میں آمنا سامنا ہوجانے کی صورت میں ہاتھ نہیں ملایا اور نہ کبھی اس سے دو فقروں کو تبادلہ کیا) نے میری کردارکشی کے ساتھ ساتھ حج کے لوازمات اور اسلامی شعائر کی بھی تضحیک کی۔ میں حج میں ہونے کی وجہ سے خاموش رہا اور اپنی گناہوں کی مغفرت اور ان جیسے لوگوں کی ہدایت کی دعا مانگتا رہا لیکن لگتا ہے کہ بشریٰ بی بی، عمران خان اور مانیکا خاندان اب کے بار میرے صبر کا پیمانہ اسی طرح لبریز کررہے ہیں جس طرح عمران خان نے 2014 کے دھرنوں میں کیا تھا۔ میں ناموں کی یہ ترتیب اس لئے استعمال کررہا ہوں کہ مجھے علم ہے کہ عمران کو شریٰ بی بی اور پھر ان بدکردار اور بدزبان لوگوں کو وہ دونوں مل کر لائن دیتے ہیں۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی یہ بھی جانتے ہیں کہ میں وہ کچھ جانتا ہوں جو کرائے کے یہ ٹٹو اور امریکہ اور برطانیہ سے خاص مشن پر آئے ہوئے بدکردار بھی نہیں جانتے۔ کرائے کے اس ٹٹو کو تکلیف یہ ہے۔

اب کے بار بشریٰ بی بی اور عمران خان نے ان کے ذریعے ٹویٹر پر میری جو کردارکشی کی ہے اس میں حج سے متعلق اسلامی شائر کی بھی توہین کی ہے اور اگر میں چاہتا تو اسے عمران خان کی طرح مذہبی ٹچ دے کر استعمال کرسکتا تھا ایک کارڈ کے طور پر۔ لیکن میں اس دن سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ دینی ٹچ دے کر عمران خان یا بشریٰ بی بی وغیرہ کی طرح دین کو سیاست اور صحافتی مقاصد کیلئے استعمال کروں۔ تاہم اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ یہ کرائے کے ٹٹو نہیں جانتے لیکن بشریٰ بیگم اور عمران خان جانتے ہیں کہ میں دونوں کے خاندانوں اور کرتوتوں کے بارے میں کیا کیا کچھ جانتا ہوں لیکن اپنی روایات کی وجہ سے ان کو بیان کرنے سے اعراض کررہا تھا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ کرائے کے ٹٹو خود چھینک بھی نہیں مارسکتے۔ وہ الگ بات ہے کہ ہر روز بشریٰ بی بی اور عمران خان کی سرگرمیوں اور ارادوں کی خفیہ رپورٹ دو اور جگہوں پر بھجوا کر جان بخشی کرواتے ہیں۔

میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کو چار دن کی مہلت دیتا ہوں اگر ان چار دنوں میں انہوں نے ان کے خلاف کاروائی نہیں کی تو پھر میں ان قصوں کو منظر عام پر لانے پر مجبور ہوں گا جو مانیکا خاندان، ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے جادو ٹونے کے کردار اور اسی طرح کے بے تحاشا واقعات سے متعلق ہیں۔ یہ دونوں یہ بھی جانتے ہیں کہ میں غریب اور فقیر مزدور ہو کر بھی دوستی بھی نمبرون سے کرتا ہوں اور ٹکر بھی نمبرون سے لیتا ہوں۔ اس طرح کے بے شرم چمچوں پر میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتا۔ حج کے دوران میں نے پاکستانی سیاست اور صحافت سے اپنے آپ کو مکمل طور پر دور رکھا۔ میری زبان اور قلم کو حج کی وجہ سے تالے لگے ہوئے تھے۔ اب واپس آکر میں ایام حج کی پابندیوں سے آزاد ہوگیا ہوں۔

اب اگر چار دونوں میں انہوں نے اس بدکردار اور بدزبان کے خلاف کاروائی نہیں کی تو پھر مجبوراً میں بھی اپنی روایات توڑنے پر مجبور ہوجاؤں گا اور چار دن بعد میں بھی وہ تفصیلات بیان کرنا شروع کردوں گا جو میں ابھی تک صبر سے کام لے کر ، مشرقی اقدار کا پاس رکھ کر بیان نہیں کرسکتا تھا۔ میں نے کئی سال آپ لوگوں کو اپنے قول اور عمل سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اگر آپ لوگوں نے یہ میدان چن لیا ہے اور اس کی لپیٹ میں آپ مذہب، ملک اور قومی مفاد کو بھی لے آئے ہیں تو پھر یوں ہی سہی۔ میں بھی مجبوراً ہی سہی لیکن آپ لوگوں کی اصلیت سامنے لانے کیلئے بادلِ ناخواستہ اس طرف چلا جاؤں گا۔ ہاں البتہ جتنا ممکن ہوسکا میں اس میں سو فیصد پی ٹی آئی کے نقشِ قدم پر نہیں چلوں گا اور ممکن حد تک اپنی خاندانی، مشرقی، اسلامی اور صحافتی اصولوں کا خیال رکھوں گا۔ اب آپ میاں بیوی کی مرضی ہے جو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، کرلیجئے۔
-----------------------





Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Advertisement





Popular Posts

Comments...