Punjab's Interior Minister Hashim Dogar takes U-Turn, admits torture on Shahbaz Gill

شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشددکیا گیا : وزیر داخلہ پنجاب
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہےکہ شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا، شہباز گل اس وقت انتہائی ڈپریشن میں ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کوئی ناخوشگوار واقعہ کروانا چاہتی تھی، شہباز گل کی ای سی جی نارمل نہیں آئی ، شہباز گل کے تقریبا 10 ٹیسٹ کروائےگئے۔
ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا، جیل میں شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا، چکی میں رکھا گیا،شہباز گل کو دوبارہ پولیس کسٹڈی کا پتہ چلا تو بہت خوفزدہ ہوگئے، وہ بیمار ہیں، پمز میں علاج جاری ہے، وفاقی حکومت انسانی ہمدردی کے تحت معاملے کو دیکھے اور زیادتی نہ کرے، میرا نہیں خیال کہ شہباز گل نے کسی کےکہنے پر بیان دیا، شہباز گل کو موقع ملا تو وہ اپنے بیان کے حوالے سے حقائق بتائیں گے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن پربھی زیادتی ہوگی تو عمران خان پریشان ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے واقعات پر30پولیس افسران کے خلاف انکوائری چل رہی ہے ، پنجاب اسمبلی میں موجودہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ زیادتی کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نہایت خوش اسلوبی سے معاملہ رفع دفع کیا، اڑا دو ، لٹا دو ، ہمارا مسلم لیگ ن جیسا کلچر نہیں ہے۔
Source
Trump's final decision on Iran deal delayed, Situation room meeting ends inconclusively - NY Times claims
Wasim Akram Throws Pebbles with Bowling Action During Hajj
Hamid Mir reveals who was behind Dr. Shahid Masood's arrest in Imran Khan's tenure
An Israeli female soldier who mocked oppressed Palestinians on TikTok was killed in a drone strike
Breaking News: US, Iran talks reached critical phase
Breaking News: US, Iran reached on deal, final approval pending










