
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہیں کوئی انہیں گرفتار کرنا چاہتا ہے تو آئے اور کرلے۔
اسلام آباد میں مشترکہ صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے دوران انہوں نے تمام اقدامات آئین کے تحت کئے اور اس پر انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے ڈی جی اوگرا کا تقرر بھی اسی طرح کیا جس طریقہ کار کے تحت آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس جیسی تقرریاں کیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے صدر آصف زرداری کے استثنیٰ کا دفاع کیا تھا اسی طرح اپنا دفاع بھی بھرپور انداز میں کریں گے، ملک میں کسی پر الزام لگانا بڑی بات نہیں، چیف جسٹس اور نواز شریف پر بھی کئی الزامات ہیں لیکن اپنے خلاف انتقامی کارروائی کی انہیں کبھی پرواہ نہیں رہی، یہ کہا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت ان کی گرفتاری کے لئے نیب سے تعاون نہیں کررہی اس لئے وہ خود اسلام آباد آئے ہیں۔ کسی کو انہیں گرفتار کرنا ہے تو کرلے ان کا خرچہ بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو حکومت بھی چلانی ہے تو ملک کے تمام سیاستدانوں کو نااہل قرار دے دے ۔
واضح رہے کہ اوگرا کرپشن کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم کو 3 نوٹس جاری کرچکی ہے تاہم یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیراعظم کی حیثیت سے حاصل استثنیٰ کو بنیاد بنا کر پیش ہونے سے انکار کردیا ہے ۔
Put your energies into something constructive - DG ISPR takes class of Ajmal Jami
DG ISPR’s remarks sparks laughter in the entire hall
Video: Speeding Mercedes flies over two cars in dramatic crash in Romania
DG ISPR Lt. General Ahmad Sharif's Important Press Conference - 5th December 2025
Should there be a blanket ban on meeting with Imran Khan? Gharida Farooqi asks DG ISPR
Faisal Vawda's response on DG ISPR's hard hitting press conference










