ISPR's response to Imran Khan's statement about Army Chief's appointment
عمران خان کے بیان پر پاک فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ آئین میں واضح ہے اس کو متنازعہ بناناپاکستان کے مفاد میں نہیں۔ آئی ایس پی آر
Youtube
عمران خان کے فوج سے متعلق بیان پر آرمی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان پر پاکستان آرمی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوس ناک ہے جبکہ پاک فوج قوم کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہے اس کے باوجود سینئر سیاست دانوں کی جانب سے اس عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوس ناک عمل ہے، پاک فوج کی سینئر لیڈر شپ کی اہلیت اور حب الوطنی، اُن کی دہائیوں پر محیط بے داغ اور شاندار عسکری خدمات سے عیاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش اور آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازع بنانا نہ پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی پاک فوج کے مفاد میں ہے، پاکستان آرمی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے۔
Source
Deadly Explosion at Swiss Ski Resort Bar, 40 Killed, More Than 100 Injured
Indian FM Jaishankar met, shook hands with Ayaz Sadiq in Bangladesh
Russia releases visuals of Ukrainian drone targeting President Putin's residence
UAE response on Saudi Arabia's statement about Yemen & UAE
What is the background of UAE Saudi Arabia tensions? Details by Omar Cheema
Maryam Nawaz visits Wagah Border, Inaugurates newly built arena










