Justice Babar Sattar dismissed contempt petition against Fawad Chaudhry

توہین عدالت کیس : فواد چوہدری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
اسلام آباد : عدالت نے عدلیہ مخالف بیانات دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی، درخواست گزار وکیل سلیم اللہ خان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے اور درخواست پیش کی
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست کے ساتھ فواد چوہدری کے بیانات کا ٹرانسکرپٹ منسلک ہے پڑھنا چاہوں گا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو توہین عدالت میں سزا ممکن نہیں کیونکہ وہ ایک پاپولر لیڈر ہیں۔
وکیل کے مطابق فواد چوہدری کے بیانات صرف کسی جج کے حوالے سے نہیں بلکہ چیف جسٹس سمیت تمام عدلیہ کے خلاف بیانات دئیے گئے تھے۔
رخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ فواد چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیانات کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری کیخلاف کس قسم کی توہین عدالت کی کاروائی ہوسکتی ہے؟ جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کرمنل توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہ دو قسم کے بیانات ہیں جس پر توہین عدالت کی کاروائی ہوسکتی ہے، سیاسی بیانات سے فیصلوں پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی۔
اگر ہم اس قسم کے بیانات پر توہین عدالت کی کاروائیاں کریں گے تو ہمارے پاس کوئی اور کام نہیں رہے گا، سارا دن یہی کام کرتے رہیں گے۔
جس کیس کا آپ حوالہ دے رہے ہیں پہلے سے وہ کیس لارجر بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے، بعد ازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
Source
Rumors about UAE President Mohammed bin Zayed Al Nahyan on social media
AI summit in New Delhi becomes an embarrassment for India
Nawaz Sharif & CM Maryam Nawaz payed sudden visit to Murree, Warmly welcomed by people
PTI Protest: Alleged audio leak of KP law minister and party worker
Sab Ko Apni Zuban Per Kabu Rakhna Chahye - Salman Akram Raja's response on Ali Amin's statement
Gaza Board Meeting: Donald Trump hugs Shehbaz Sharif after handshake











