Sarah was a foreign agent, he wanted to kill me - Initial statement of Ayaz Amir's son

سارہ غیرملکی ایجنٹ اور مجھے قتل کرنا چاہتی تھی: سینئر صحافی ایاز امیر کے قاتل بیٹے کا ابتدائی بیان
اسلام آباد: سینئر صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے اور اپنی اہلیہ کے قاتل شاہ نواز امیر نے اسلام آباد پولیس کو بتایا ہے کہ سارہ غیرملکی ایجنٹ تھی اور مجھے قتل کرنا چاہتی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ سارہ سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا اور 3 ماہ پہلے شادی ہوئی، وہ میری تیسری بیوی تھی، پہلی بیوی کا نام بھی سارہ تھا۔
ملزم کا کہنا تھاکہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، مجھے شک تھا کہ اس کا کسی سے کوئی افیئر ہے، اس نے مجھے کسی سے افیئر نہ ہونے پر مطمئن کردیا تھا لیکن مجھے یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ کسی ملک کی ایجنٹ اور مجھے مارنا چاہتی ہے۔
ملزم کے بیان کے مطابق گزشتہ رات کو بھی سارہ نے میرا گلا پکڑا، میں نے سارہ کو پیچھے دھکیلا، صبح ساڑھے 9 بجے سارہ میرے قریب آئی اور میری گردن پکڑ لی، مجھے یوں محسوس ہوا میری گردن ٹوٹ جائے گی اور میں مرجاؤں گا، میں نے اسے دھکا دیا جس سے وہ نیچے گر گئی۔
ملزم کا کہنا تھاکہ سارہ نے گرنے کے بعد اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا، قریب ہی میرا ورزش والا ڈم بلزپڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا، میرے وار کرنے پر کمرے میں خون جمع ہوگیا اور میں گھبرا گیا، میں نے خون صاف کرنے کیلئے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا، باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے۔
ملزم کا پولیس کو بیان میں کہنا ہے کہ میں نے باتھ ٹب کی تصویر کھینچ کراپنے والد ایاز امیر کو بھی بھیج دی اور انہیں سارا واقعہ بتایا، انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
Source
CM KP Sohail Afridi's aggressive speech at PTI's Peshawar Jalsa
Fiza Ali exposed Tiktoker Kashif Zameer in live show, all of his gold turned out to be fake
67 tolas of gold dispute, Body of abducted lady doctor, Dr. Warda recovered in Abbottabad
What happened with Ducky bhai in 100 days of arrest - Ducky bhai shares his story
UK canceled social media influencer Rajab Butt’s visa and deported back to Pakistan
Minus one or minus PTI? Faisal Vawda's views on PTI's Peshawar Jalsa









