
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے مزید 3 رہنماؤں کو منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفیش کرلیا گیا ہے۔
ان تینوں رہنماؤں کے فنگر پرنٹس ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے برآمد ہونے والے کرنسی نوٹوں پر ملے تھے۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں ان رہنماؤں سے رقوم کی لین دین میں غیر قانونی طریقہ اختیار کرنے پر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پولیس چھاپوں کے دوران برآمد ہونے والے کرنسی نوٹوں کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ادھر الطاف حسین نے منی لانڈرنگ کیس کے خلاف ثبوت پیش کرنے کے لیے مزید مہلت مانگ لی۔
تفتیشی ایجنسی نے الطاف حسین سے برآمد ہونے والی رقوم کے قانونی ہونے کے ثبوت طلب کر رکھے ہیں اور انہیں مزید 10 دن کی مہلت ملنے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد نے منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت پیش کرنے کے لیے مزید مہلت مانگتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رقوم دینے والے زیادہ تر افراد پاکستان میں ہیں اور ان سے رابطہ جاری ہے۔
CM KP Sohail Afridi's aggressive speech at PTI's Peshawar Jalsa
Video: Speeding Mercedes flies over two cars in dramatic crash in Romania
What happened with Ducky bhai in 100 days of arrest - Ducky bhai shares his story
Establishment vs Imran Khan: Situation Worsen - Mansoor Ali Khan's Analysis
This is our army, we won’t allow anyone to malign this army - Asad Qaiser
Karachi: Pictures of a minor driving a passenger bus goes viral










