Arshad Sharif died within 10 to 30 minutes of being shot - post mortem report
ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مطابق ارشد شریف کی موت سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے ہوئی، گولیاں لگنے سے دماغ اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا، دماغ اور پھیپھڑوں کو پہنچنے والا نقصان ہی موت کا سبب بنا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد 10 سے 30 منٹ کے دوران ہوئی۔
مقتول کی لاش کا تفصیلی اندرونی و بیرونی معائنہ کیا گیا اور جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے۔ دل، پھیپھڑوں، جگر، معدے سے نمونے لئے گئے، لاش سے ملنے والا میٹل کا ٹکڑا بھی فرانزک کے لئے بجھوایا گیا۔
حکام کے مطابق جسم کے مختلف نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں، فرانزک رپورٹس آنےکےبعد حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کی جائی گی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے۔
دوسری جانب کینیا میں قتل ہونےوالے ارشد شریف کی چار دن بعد نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں شہریوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Source
Youtube
Indian FM Jaishankar met, shook hands with Ayaz Sadiq in Bangladesh
Russia releases visuals of Ukrainian drone targeting President Putin's residence
UAE response on Saudi Arabia's statement about Yemen & UAE
What lies ahead for PIA? Exclusive interview with new Owner Arif Habib
Yemen cancels joint defense agreement with UAE
What is the background of UAE Saudi Arabia tensions? Details by Omar Cheema












