Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Iran cannot be bought with money or bribes - Donald Trump confess Iran cannot be bought with money or bribes - Donald Trump confess Japan Earthquake: Dramatic before-and-after images reveal extensive Aeon Mall destruction Japan Earthquake: Dramatic before-and-after images reveal extensive Aeon Mall destruction Hamid Mir's views on Bilawal Bhutto & Maryam Nawaz's conflict Hamid Mir's views on Bilawal Bhutto & Maryam Nawaz's conflict YouTuber Rajab Butt, friends booked for allegedly attacking women YouTuber Rajab Butt, friends booked for allegedly attacking women Rana Sanaullah hits back at Bilawal Bhutto over Azad Kashmir situation Rana Sanaullah hits back at Bilawal Bhutto over Azad Kashmir situation Nabeel Gabol's video goes viral while riding bike without helmet and Police officer salutes him Nabeel Gabol's video goes viral while riding bike without helmet and Police officer salutes him

Chaudhry Ghulam Hussain in court handcuffed, court rejects FIA's request for his physical remand

Youtube


اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

لاہور :جوڈیشل مجسٹریٹ نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام حسین کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری غلام حسین نےبینک کاقرضہ واپس نہیں کیا۔

ایف آئی نے چوہدری غلام حسین کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2003 کا وقوعہ ہے اور2011میں ایف آئی آردرج ہوئی ، کیا ایف آئی اے اب بینکوں کی ریکوری کاکام کرے گا۔

اظہرصدیق نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین پر کسی قسم کی جعلی دستاویزات کا الزام تک نہیں لگایا گیا، رات کو40 لوگ گرفتار کرنے آئےکیا کوئی ذاتی رنجش نکالنےآئے ؟ یہ پرائیویٹ کمپلینٹ نکال کردکھائیں جوایف آئی اےکودی گئی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ تحریری شکایت بینکنگ کورٹ میں چالان کے ساتھ ہے ، جس پر عدالت نے کہا کہ بندہ 2013 سے اشتہاری ہے،ٹی وی پر بیٹھارہتا ہے آپ اب تک بیٹھے کیوں رہے، 2013سےآپ نےکوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔

وکیل چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مرکزی ملزم بینک منیجرکیخلاف مقدمہ ختم ہو چکا ہے، چوہدری غلام حسین کاپورےمقدمے میں کیاکردارہے یہ واضح نہیں،وہ صرف ضامن ہیں باقی مرکزی ملزمان بری ہو چکے ہیں۔

اظہرصدیق نے مزید کہا کہ جعلی دستاویزات کاالزام لگاتےہیں حالانکہ یہ معاملہ سول کورٹ میں ہے، ابھی تک عدالت نے دستاویزات کو جعلی قرار ہی نہیں دیا یہ کیسے کہہ سکتے ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ چوہدری غلام حسین نےبطور ضامن 47فیصدرقم خودواپس کی ، وہ صحافی ہیں اور عوام کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، کل سے چوہدری غلام حسین کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔

چوہدری غلام حسین نے عدالت کوبتایا کہ ساڑھے 4کروڑ کی جائیداد بینک نے لی اورڈھائی کروڑکیش واپس کیا، ساڑھے 5 کروڑ کاسوٹ ہے7 کروڑ واپس ہو چکے ہیں ،اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

عدالت نے ایف آئی سے سوال کیا آپ نے چوہدری غلام حسین کا شناختی کارڈ کیوں قبضے میں لیا ،آپ چوہدری غلام حسین کو شناختی کارڈواپس کریں۔
.
عدالت نے ایف آئی اے کیجانب سےچوہدری غلام حسین کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انھیں جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوا دیا۔


Source



Comments...