واشنگٹن: خیبرپختونخواکی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کوخواتین کے لیے کام کرنے پرامریکی اینڈومنٹ ڈیموکریسی ایوارڈ دیاگیا۔
26 سالہ گلالئی کاتعلق صوابی سے ہے اوروہ ’اویئروومین‘ نامی خواتین کی فلاحی تنظیم کی سربراہ ہیں، وہ ان دنوں امریکامیں ہیں، انھیں یہ ایوارڈخواتین کے لیے کام کرنے اورجمہوری خدمات کی بناپر دیاگیا۔
2013ء کے نیشنل ڈیموکریسی ایوارڈ کے لیے امریکی ادارے کی جانب سے دنیا بھر سے 4 نوجوانوں کو چنا گیا تھاجن میں سے ایک پاکستانی خاتون گلالئی بھی ہیں۔ باقی نوجوانوں کا تعلق زمبابوے، روس اور کیوبا سے ہے۔ تنظیم کی جانب سے ہر سال امریکی کانگریس کی جانب سے دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک کو جمہوری خدمات پر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
Iqrar Ul Hassan's tweet on Imran Khan's sister Noreen Niazi's interview to Indian Tv
Mohsin Naqvi's interesting chat with young traveler at new Islamabad Airport goes viral
Khawaja Asif's tweet regarding the notification of Field Marshal Asim Munir's post
Mansoor Ali Khan's comments on Imran Khan's sister's interview to Indian media
US releases details of Afghan citizens involved in crimes
Speculation about the appointment of Chief of Defence Forces in Pakistan









