Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Najam Sethi talks to Karan Thapar on Pahalgam attack and Pak India clash Najam Sethi talks to Karan Thapar on Pahalgam attack and Pak India clash There is a grave possibility of war in next few days - Defence Minister Khawaja Asif There is a grave possibility of war in next few days - Defence Minister Khawaja Asif DG ISPR's Press Conference on Indian Allegations Against Pakistan DG ISPR's Press Conference on Indian Allegations Against Pakistan PTI leader Sanam Javed arrested in May 9 case PTI leader Sanam Javed arrested in May 9 case Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference Pak India conflict: Deputy PM Ishaq Dar and DG ISPR's important press conference What if Pakistan withdraws from the Shimla agreement? Hamid Mir reveals What if Pakistan withdraws from the Shimla agreement? Hamid Mir reveals

Azam Swati's latest tweets against Establishment

Posted By: Nasir, November 12, 2022 | 19:28:50

Azam Swati's latest tweets against Establishment


اعظم سواتی نے سیریز آف ٹویٹس میں ایک بار پھر اپنے الزامات کو دہرایا۔ اعظم سواتی نے اپنی ٹویٹس میں لکھا

میرے ہم وطنو! دیکھ لو کہ آپ کے ملک میں مقتدر ادارے کے افراد جنرل فیصل، بریگیڈیر فہیم اور ایف آئی اے کہ اہلکاروں کے خلاف ایف آر تک نہیں کٹ سکتی۔برطانیہ کے چھوٹے جج میتھونکل نے ہماری عدالتوں کو بتایا کہ "ان کے قانون میں وزیراعظم اور عام شہری برابر ہیں"۔ 1500سال پہلے میرے اور آپ کے پیارے نبی محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہی کہا تھا۔ "اللہ کی قسم اگر بنت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی چوری کاارتکاب کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹنے کا حکم صادر کرتا"۔

مجھے ان لوگوں نے کیوں ٹارگٹ کیا اس لئے کہ وہ عمران خان کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ ہم کسی آئین اور عدالتوں کو نہیں مانتے۔ 74 سالہ سینٹرکی حیثیت ان کے نزدیک چیونٹی سے زیادہ نہیں۔ میرا جرم یہ ہے کہ میں صرف اپنے رب کے سامنے جھکتا ہوں مجھے اس لئے کوئ جھکا نہیں سکتا جس پاک رب کے سامنے میں جھکتا ہوں اس نے مجھے مالی اور اخلاقی گراوٹ سے پاک رکھا ہے۔

میرا قصور یہ ہے کہ میں اس عمر میں بھی ایک آزاد جمہوری پاکستان کا خواب دیکھ رہا ہون جہاں کوئ بھی ادارہ یا شخص آئین اور قانون سے بالاتر نہ ہو اور جہاں انصاف کی عدالتیں آزاد ہوں۔ میرا گناہ یہ ہے کہ میں پچیس سال سے بیرون ملک رہا اور اعلی تعلیم کے حصول کے ساتھ مشاہدہ کیا کہ کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی ملک ہی ترقی کر سکتا ہے اور خود مختیار رہ سکتا ہے۔

میری غلطی یہ ہے کہ میں اپنی ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کا سپاہی ہوں۔ اس عظیم بہادر لیڈر اور آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔ میرا ایمان یہ ہے کہ ہمارے ملک کی معاشی، معاشرتی اور سیاسی تباہی کے ذمہ دار چند لوگ ہیں اگر ہم نے ترقی کرنی ہے اور خود مختار رہنا ہے تو پھر سب کو آئین اور قانون کے تابع لانا ہوگا، انشاء اللہ نئے پاکستان کی منزل دور نہیں۔





Comments...