Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
CM KP Sohail Afridi's aggressive speech at PTI's Peshawar Jalsa CM KP Sohail Afridi's aggressive speech at PTI's Peshawar Jalsa Fiza Ali exposed Tiktoker Kashif Zameer in live show, all of his gold turned out to be fake Fiza Ali exposed Tiktoker Kashif Zameer in live show, all of his gold turned out to be fake 67 tolas of gold dispute, Body of abducted lady doctor, Dr. Warda recovered in Abbottabad 67 tolas of gold dispute, Body of abducted lady doctor, Dr. Warda recovered in Abbottabad What happened with Ducky bhai in 100 days of arrest - Ducky bhai shares his story What happened with Ducky bhai in 100 days of arrest - Ducky bhai shares his story UK canceled social media influencer Rajab Butt’s visa and deported back to Pakistan UK canceled social media influencer Rajab Butt’s visa and deported back to Pakistan Minus one or minus PTI? Faisal Vawda's views on PTI's Peshawar Jalsa Minus one or minus PTI? Faisal Vawda's views on PTI's Peshawar Jalsa

Azam Swati asks some questions to the people of Pakistan in his tweets

Posted By: Faisal , November 21, 2022 | 08:03:48

Azam Swati asks some questions to the people of Pakistan in his tweets


اعظم سواتی نے اپنی ٹویٹس میں پاکستانی قوم کو غلام قرار دیتے ہوئے کچھ سوالات پوچھ لئے۔ اعظم سواتی نے چھ ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا

-----------
میرے اس پیارے ملک کے معاشی، معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی طور پر غلام لوگو، آپ کے اس ملک کے سینٹ کے اراکین پچھلے کئی دنوں سے سپریم کورٹ کے آگے آتے ہیں اور یہ اس ملک کے چند ان طاقتور لوگوں سے سوال کرتے ہیں جنہیں اس ملک کے آئین،قانون، دینی روایات تو کیا کسی عدالت کی بھی قطعتا پروا نہیں۔

ہم اور پوری محکوم پاکستانی قوم یہ سوال کر رہی ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھ پر ظلم کیا۔ میری ایک ٹویٹ پر حکم دیا کہ بغاوت کی ایف آئی آر کاٹو۔ 74سال عمر کے سینٹر پر تشدد کرو، برہنہ کرو۔ اور پھر بھی باز نہیں آئے تو میاں بیوی کی خلوت کی ویڈیو جاری کردو۔

بتاؤ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کس نے کیا؟ اور بتاؤ ارشد شریف کوکس نے شہید کیا؟ آج اس ملک کا بچہ بچہ ان عدالتوں سے یہ پوچھتا ہے کہ ہم نے تو آئین اور قانون بنا کر ان عدالتوں کو اختیار دیا اور عدالتوں کے اعلی ججوں نے اپنے تمام تاریخی فیصلوں میں یہ تحریر کیا ہے کہ آئین اور قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں۔ پھر 13 اکتوبر سے جنرل فیصل، بریگیڈیئر فہیم اور دوسرے مجرم اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟ کیا ان لوگوں کے لئے پارلیمنٹ الگ قانون بنائے جس میں لکھ دے کہ یہ چند لوگ ہر قانون عدالتوں سے بالاتر ہیں۔

اس لیے ظلم کے خلاف قانون کی بالادستی کے لئے میرے ملک کے لوگوں اٹھو اور عمران خان کی #حقیقی_آزادی_مارچ کا ساتھ دو۔ یہ آخری موقع ہے ۔اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ بلاول کو پیغام دیتا ہوں کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو دھمکیاں نہ دو پہلے اپنی ماں کے قاتلوں کو اپنے گھر میں تلاش کر کے سزا دلاؤ۔
-----------









Comments...