Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Najam Sethi's views on convictions of PTI leaders by ATC Najam Sethi's views on convictions of PTI leaders by ATC May 9 case verdict: Court sentenced 108 accused to 10 years in prison including Zartaj Gul, Shibli Faraz & Omar Ayub May 9 case verdict: Court sentenced 108 accused to 10 years in prison including Zartaj Gul, Shibli Faraz & Omar Ayub Rauf Klasra's comments on PTI leaders convictions in May 9 cases Rauf Klasra's comments on PTI leaders convictions in May 9 cases Breaking News: Donald Trump grills India and imposes 25% tariff on India Breaking News: Donald Trump grills India and imposes 25% tariff on India I'll break relation with my father If he doesn't support Imran Khan - A PTI Supporter I'll break relation with my father If he doesn't support Imran Khan - A PTI Supporter Shahzeb Khanzada's views on sentences to PTI leaders in May 9 cases Shahzeb Khanzada's views on sentences to PTI leaders in May 9 cases

Russian President Putin fell down from stairs amid health speculations

Posted By: Bilal Ahmad Qamar, December 05, 2022 | 02:12:26

Russian President Putin fell down from stairs amid health speculations
Youtube


روسی صدر اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گرگئے، امریکی میڈیا

نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن گزشتہ بدھ کو ماسکو میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سیڑھیوں سے اترتے ہوئے گر گئے جس کی وجہ سے انہیں ”غیر ارادی طور پر رفع حاجت“ ہو گئی۔

نیو یارک پوسٹ نے ٹیلی گرام چینل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پیوٹن سیڑھیوں سے پھسلنے کے بعد پانچ اسٹیپس تک نیچے گرے جس کے بعد سیکیورٹی اسٹاف فوری طور پر انکی مدد کے لیے پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کیوبا کے ہم منصب میگوئل ڈیاز کینیل سے ملاقات کے دوران روسی صدر پوتن کے ہاتھ لرزتے اور جامنی رنگ کے ہوتے دکھائی دیے۔ برطانیہ میں مقیم آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ روسی رہنما کو بے چینی سے اپنی ٹانگیں ہلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

یہ واقعہ پوٹن کی گرتی ہوئی صحت سے متعلق رپورٹوں میں اضافہ کرتا ہے، ایک سابق برطانوی جاسوس کا کہنا ہے کہ 70 سالہ صدر ”شدید بیمار“ ہیں اور یہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا عنصر ہے۔

روسی صدر کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پوتن خون کے کینسر کی وجہ سے بہت بیمار ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پوتن کے بیمار ہونے کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ 2014 میں صدر پوتن کے ترجمان نے امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کا مذاق اڑایا کہ رہنما کینسر میں مبتلا ہیں اور کہا کہ صحافیوں کو ”اپنا جال بند کرنا چاہیے“۔

پوتن نے کہا ہے کہ انہیں یوکرین کے خلاف روس کا ”خصوصی فوجی آپریشن“ شروع کرنے پر کوئی افسوس نہیں جو تقریباً 10 ماہ قبل شروع ہوا تھا۔


Source



Comments...