Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Put your energies into something constructive - DG ISPR takes class of Ajmal Jami Put your energies into something constructive - DG ISPR takes class of Ajmal Jami DG ISPR’s remarks sparks laughter in the entire hall DG ISPR’s remarks sparks laughter in the entire hall Angry Imran khan dissolves PTI’s political committee, raises question on some PTI's members loyalty Angry Imran khan dissolves PTI’s political committee, raises question on some PTI's members loyalty DG ISPR Lt. General Ahmad Sharif's Important Press Conference - 5th December 2025 DG ISPR Lt. General Ahmad Sharif's Important Press Conference - 5th December 2025 Should there be a blanket ban on meeting with Imran Khan? Gharida Farooqi asks DG ISPR Should there be a blanket ban on meeting with Imran Khan? Gharida Farooqi asks DG ISPR Faisal Vawda's response on DG ISPR's hard hitting press conference Faisal Vawda's response on DG ISPR's hard hitting press conference

Afghan Taliban bans university education for Afghan girls



افغانستان میں خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند: ’طالبان نہیں بدلے‘

افغانستان میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر مولوی ندا محمد ندیم کے خط کے مطابق طالبان حکومت نے یونیورسٹیوں میں خواتین کے لیے تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔

طالبان حکومت کا یہ حکم فوری طور پر لاگو کر دیا گیا ہے اور اس پر آئندہ پیشرفت تک عمل جاری رہے گا۔ اس حکم کے تحت خواتین کے لیے تعلیم تک رسائی روکی گئی ہے۔

یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ یہ خبر سننے کے بعد سے رو رہی ہیں۔

افغانستان میں پہلے ہی خواتین کو اکثر سیکنڈری سکولوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

تین ماہ قبل افغانستان بھر میں ہزاروں لڑکیوں اور خواتین نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دیا تھا۔ مگر طالبان نے مضامین کے انتخاب کے حوالے سے ان پر پابندیاں لگائیں۔

خواتین پر عائد کردہ پابندی کے تحت وہ وٹنری سائنس، انجینیئرنگ، اکنامکس اور زراعت میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں جبکہ صحافت میں بھی ان کا جانا مشکل ہوگیا تھا۔

گذشتہ سال کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کی یونیورسٹوں میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ کلاس روم اور داخلی راستے متعارف کرائے گئے۔ طالبات کو صرف خواتین پروفیسر یا معمر مرد پڑھا سکتے ہیں۔

طالبان دور میں افغانستان کا تعلیمی شعبہ بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ گذشتہ سال امریکی و دیگر غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے تربیت یافتہ ادبی شخصیات ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی ہیں۔

ملک کی معیشت، جو کہ گذشتہ دہائیوں کے دوران غیر ملکی امداد پر منحصر تھی، بھی متاثر ہو رہی ہے۔ فلاحی تنظیموں نے جزوی (اور کچھ نے پوری طرح) اپنی امداد روک دی ہے۔ ان کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے روکا۔

افغانستان سکولوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔

امریکہ، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے طالبان حکومت کے اس حالیہ فیصلے کی مذمت کی ہے۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے قبل ملک میں خواتین کی تعلیم میں بہتری کی شرط رکھی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے طالبان کے فیصلے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’طالبان روز بروز یہ واضح کرتے جا رہے ہیں کہ وہ افغان شہریوں، خاص کر خواتین، کے بنیادی حقوق کا احترام نہیں کرتے۔‘

نومبر میں حکام نے دارالحکومت کابل کے باغات میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگائی اور دعویٰ کیا کہ ان کے آنے سے قبل وہاں اسلامی قوانین کی پیروی نہیں کی جا رہی تھی۔


Source: BBC Urdu





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...