Breaking News: Maulana Tariq Jameel shifted to hospital in Canada due to heart attack
معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کے دورے کے باعث اسپتال میں کینیڈا کے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’والد اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔
یوسف جمیل نے آگاہ کیا کہ ’مولانا طارق جمیل کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے‘۔ انہوں نے قوم سے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
مولانا یوسف جمیل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کو دوپہر ایک بجے والد کو سینے میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
نہوں نے کہا کہ اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ روبہ صحت ہیں تاہم اُن کا گھر سے دور ہونا ہمارے لیے تھوڑی پریشانی کا باعث ہے۔ مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں روکنے کے لیے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور ملتمس ہوں کہ اُن کی صحت ، خیر و عافیت اور وطن واپس کی دعا کریں۔
Source
Shocking voice note surfaced of a man trapped in Gul Plaza fire
What happened inside Gul Plaza? Story of a survivor from the fire
Why Donald Trump is desperate to take control of Greenland? Hussain Haqqani's analysis
Khawaja Asif terms 18th Amendment 'Dhakonsla'
Donald Trump shares AI-generated new map of America
First CCTV footage of the moment when Gul Plaza caught fire











