Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video Umar Cheema's comments on Maulana Tariq Jameel's viral video South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan South Air's first ATR 72-500 aircraft arrives in Pakistan US releases details on alleged UFOs and Aliens US releases details on alleged UFOs and Aliens Mayor Karachi Murtaza Wahab caught riding bike without helmet Mayor Karachi Murtaza Wahab caught riding bike without helmet Whenever a diplomatic solution is on the table, the US chooses military adventure - Abbas Araqchi Whenever a diplomatic solution is on the table, the US chooses military adventure - Abbas Araqchi US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade US forces strike on Iran-flagged tankers trying to evade the Strait of Hormuz blockade



پی ٹی آئی کی پروپیگینڈا کمیپین کا نشانہ بننے والی اداکارہ کبریٰ خان عمران خان کی سپورٹر نکلیں

کبریٰ خان، دیگر تین اداکاراؤں ( ماہرہ خان، سجل علی، مہوش حیات) کے ساتھ اس وقت سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی کیمپین کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر کبریٰ خان عمران خان کی بڑی سپورٹر نکلیں۔ کچھ عرصہ قبل کبریٰ خان نے ٹویٹر پر عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ان فالو کردیا تو کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی۔ جس پر کبریٰ خان نے وضاحت دیتے ہوئے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں اور اپنی حمایت شو کرنے کیلئے انہیں سوشل میڈیا پر عمران خان کو فالو کرنے کی ضرورت نہیں۔ کبریٰ خان نے مزید ایک شو میں بتایا کہ انہوں نے عمران خان اورحمزہ علی عباسی کو اس لئے ان فالو کردیا کیونکہ ان کی زیادہ تر ٹویٹس سیاسی ہوتی ہیں۔




حیرت انگیز طور پر عمران خان کو کھل کر سپورٹ کرنے والی اداکارہ کبریٰ خان اس وقت پی ٹی آئی کے نشانے پر ہیں۔ اس کا آغاز اس وقت ہوا جب میجر ریٹائرڈ عادل راجا نامی سابق آرمی آفیسر نے اپنی ایک ویڈیو میں یہ الزام لگایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید چار اداکاراؤں کو استعمال کرتے تھے اور ان چار اداکاراؤں کے نام کے ابتدائی حروف میجر (ر) عادل راجا نے اپنے ولاگ میں بتائے جس پر سوشل میڈیا پر ایک بھرپور کیمپین شروع ہوگئی جس کا نشانہ مہوش حیات، کبریٰ خان، سجل علی اور کبریٰ خان کو بنایا گیا کیونکہ ان کے نام کے ابتدائی حروف بالکل وہی ہیں جو مذکورہ ریٹائرڈ میجر نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں بتائے۔ یہ کیمپین پورے سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی۔

اس گھناؤنی پروپیگنڈا مہم سے تنگ آکر بالآخر اداکارہ کبریٰ خان نے میجر (ر) عادل راجا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔



Comments...