Imran Khan Attack: Numbers and call records found from accused Naveed's phone

عمران خان پر حملہ، ملزم نوید کے فون سےنمبرز اور کالز کا ریکارڈ مل گیا
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے پاس ایک نمبر ’نا ہے، نا ہو گا نہ رہے جی‘ کے نام سے محفوظ تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ مل گیا۔
فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون میں 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ہیں، ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جا سکا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لیے اہم ہیں۔
عمران خان پر قاتلانہ حملہ
واضح رہے کہ 3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔
Source
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
What is 27th amendment? Here are some key points
27th Amendment: What’s Changing in Pakistan’s Constitution - Kamran Khan's Analysis
Knife attack on London train leaves 9 injured, 2 arrested
Closure of Pak’s airspace leaves Indian airlines in trouble, Air India demands compensation from Modi












