F-9 Park Islamabad Mein Raat 8 Bajy Larki Ke Sath Ziadati
Youtube
F-9 Park incident: sketch of one accused prepared with the help of victim girl
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھیانک واردات ہوئی ہے، ایف نائن پارک میں مسلح افراد نے لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔
لڑکی ہواخوری کیلئے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی، جسے مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا اور دوست کو الگ لے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
ملزمان نے لڑکی کی جانب سے شور کرنے پر تھپڑ مارے اور درختوں کے جھنڈ میں لے جا کر تشدد کرکے کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ دو حملہ آوروں نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، حملہ آوروں کو دہائیاں دیں، پر وہ باز نہیں آئے۔
ملزمان نے زیادتی کے بعد لڑکی سے کہا کہ شام کے وقت پارک نہیں آیا کرو۔
ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے جسم پر زیادتی کے نشانات ہیں۔
مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے، پارک کے عملے کو بھی شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا ہے، سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ گزشتہ رات کروایا گیا، پمز میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون کی ٹانگ اور چہرے پرخراشوں کے نشانات پائے گئے۔
پمز ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کے نمونے فارنزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق اسپیشل یونٹ انسداد جنسی جرائم تفتیش کررہا ہے، تفتیش کی نگرانی سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کر رہےہیں۔
پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت پارک میں موجود لوگوں اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
Source
Mohsin Naqvi reacts to viral video of IG Islamabad & CDA Chairman sitting in a 'Baggi'
Trump hails 'Mecca Defense Pact' b/w Pakistan, Saudi Arabia and Türkiye after days
“Who will be responsible if anything happens To Imran Khan?” Rana Sanaullah's statement in Senate
Government's first reaction to SC's order on Imran Khan's hospital transfer
Can new provinces solve our problems? Hamid Mir's analysis
SC's order to shift Imran Khan to Shifa Hospital, big relief for PTI - Mansoor Ali Khan's analysis











