Gujranwala Mein 6 Sala Bachey Ke Kaan Mein Keel Thoonk Di

گوجرانوالا، سفاک کرایے داروں نے معمولی تلخی پر 6 سالہ بچے کے کان میں کیل ٹھونک دی
گوجرانوالا: پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں سفاک نوجوانوں نے معمولی تلخ کلامی پر چھ سالہ بچے کے کان میں کیل ٹھونک دی جو اُس کے دماغ تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں سبزی فروش نے خاتون سے تلخ کلامی کے بعد اُن کے 6 سالہ بچے ارشمان کو اغوا کیا اور اُسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
کرایے دار سفاک نوجوانوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشمان کے کان میں چار انچ کی کیل ٹھونکی جو اُس کے دماغ تک پہنچی، اس دوران بچے کی حالت تشویشناک ہوئی تو ملزمان اُسے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
والد کو جب اطلاع ملی تو وہ ارشمان کو زخمی حالت میں لے کر سول اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کر کے کیل نکال دی تاہم زخم کی وجہ سے بچے کے چہرے اور آنکھوں میں بہت زیادہ سوجن آگئی، ڈاکٹرز نے بچے کو اپنی نگہداشت میں اسپتال میں ہی رکھا ہوا ہے۔
متاثرہ بچے کے والد بابر رؤف نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ انہوں نے تھانہ اروپ میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی تعاون کیا، اس دوران ملزمان علاقے سے فرار ہوگئے جبکہ ڈاکٹرز نے بھی میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان متاثرہ بچے کے گھر کی بالائی منزل پر کرایے پر رہائش پذیر ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مالک نے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملزمان کو گھر کرایے پر دیا کیونکہ کرایہ نامہ اور دیگر تفصیلات بھی جمع نہیں ہیں۔ شکایت درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔
Source
Hamza Ali Abbasi breaks silence on sister Dr Fazeela’s money laundering case
New satellite images of US AWACS aircraft's destruction in Iranian attack
Robbers killed prominent businessman Amir Awan in Islamabad
Mehdi Hassan's Exclusive interview with Iran’s Foreign Ministry Spokesman on the war
What Made Ishaq Dar Rush To China Before Rubio & JD Vance Visit To Pakistan To Meet Iranians?
Progress is being made in talks with Iran through Pakistan - Donald Trump











