Top Rated Posts ....

Reema Omer's tweet on PTI worker Zill e Shah's (Ali Bilal) death

Posted By: Zainab, March 09, 2023 | 12:02:03


Reema Omer's tweet on PTI worker Zill e Shah's (Ali Bilal) death



ماہر قانون اور سیاسی تجزیہ نگار ریما عمر نے تحریک انصاف کے ورکر علی بلال عرف ظلے شاہ کی موت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا "علی بلال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، ان لوگوں کی شہادتیں جنہوں نے اسے پولیس وین میں لے جاتے ہوئے دیکھا، اور دیگر پبلک مواد اس کے قتل میں پولیس/ریاست کے ملوث ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔"۔

حد سے زیادہ ہولناک اور قابل مذمت۔ جب نگران حکومت خود ذمہ دار ہے تو محاسبہ کیسے یقینی بنائے گی؟



ریما عمر نے نگران وزیراطلاعت عامر میر کا ویڈیو کلپ اپنی ٹویٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا "یہ ہے کل اے آر وائی پر نگراں وزیر اطلاعات کی گفتگو، واضح طور پر حکومت کی طرفداری اور اس کے اقدامات کی قانونی حیثیت کے بارے میں تشویش کی کمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ نگران سیٹ اپ کے آئینی کردار سے مکمل طور پر متصادم ہے، جس کی سپریم کورٹ نے بار بار وضاحت کی ہے۔"
۔



Comments...